🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. باب الحث على الركوع بين الأذانين فى كل صلاة والركعتين قبل المغرب والاختلاف فيه
باب: ہر نماز میں اذان اور اقامت کے درمیان نوافل ادا کرنے کی ترغیب: مغرب کی نماز سے پہلے دونفل ادا کرنا اور اس بارے میں مذکور اختلاف۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1027 ترقیم الرسالہ : -- 1041
وَنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، ثنا حَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيُّ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ فَأَذَّنَ مُؤَذِّنُ صَلاةِ الظُّهْرِ، فَلَمَّا سَمِعَ الأَذَانَ، قَالَ: قُومُوا فَصَلُّوا رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الإِقَامَةِ، فَإِنَّ أَبِي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عِنْدَ كُلِّ أَذَانَيْنِ رَكْعَتَانِ قَبْلَ الإِقَامَةِ مَا خَلا أَذَانَ الْمَغْرِبِ" . قَالَ ابْنُ بُرَيْدَةَ: لَقَدْ أَدْرَكْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يُصَلِّي تَيْنِكَ الرَّكْعَتَيْنِ عِنْدَ الْمَغْرِبِ لا يَدَعُهُمَا عَلَى حَالٍ، قَالَ: فَقُمْنَا فَصَلَّيْنَا الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الإِقَامَةِ ثُمَّ انْتَظَرْنَا حَتَّى خَرَجَ الإِمَامُ فَصَلَّيْنَا مَعَهُ الْمَكْتُوبَةَ، خَالَفَهُ حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، وَسَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ، وَكَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ. وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ، وَحَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ لَيْسَ بِقَوِيٍّ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
حیان بن عبیداللہ عدوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم حضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے موذن نے ظہر کی نماز کے لیے اذان دی جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اذان سنی تو فرمایا: اٹھو اور اقامت سے پہلے دو نفل ادا کرو۔ کیونکہ میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: مغرب کی اذان کے علاوہ ہر دو اذانوں (یعنی اذان اور اقامت کے درمیان) اقامت سے پہلے دو رکعت ادا کی جائیں گی۔ عبداللہ بن بریدہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر کو مغرب کے وقت بھی ان دو رکعت کو ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے وہ انہیں کسی بھی حالت میں ترک نہیں کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم اٹھے اور ہم نے اقامت سے پہلے دو رکعت ادا کر لیں پھر ہم انتظار کرنے لگے یہاں تک کہ امام تشریف لائے تو ہم نے ان کی اقتداء میں فرض نماز ادا کی۔ حسین معلم، سعید جریری، کہمس بن حسن، نے ان کے برخلاف روایت نقل کی ہے، یہ تمام راوی ثقہ ہیں، جبکہ حیان بن عبیداللہ نامی راوی زیادہ مستند نہیں ہیں باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1041]
ترقیم العلمیہ: 1027
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4564، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1040، 1041، 1045، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4422، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 5495، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 8328»
«قال الدارقطني: حيان بن عبيد الله هذا ليس بقوي، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (3 / 527)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥بريدة بن الحصيب الأسلمي، أبو سهل، أبو ساسان، أبو عبد الله، أبو الحصيبصحابي
👤←👥عبد الله بن بريدة الأسلمي، أبو سهل
Newعبد الله بن بريدة الأسلمي ← بريدة بن الحصيب الأسلمي
ثقة
👤←👥حيان بن عبيد الله العدوي، أبو زهير
Newحيان بن عبيد الله العدوي ← عبد الله بن بريدة الأسلمي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد الواحد بن غياث الصيرفي، أبو بحر
Newعبد الواحد بن غياث الصيرفي ← حيان بن عبيد الله العدوي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد الله بن سابور البغوي، أبو القاسم
Newعبد الله بن سابور البغوي ← عبد الواحد بن غياث الصيرفي
ثقة إمام ثبت حافظ
Sunan al-Daraqutni Hadith 1041 in Urdu