🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. باب الصلاة فى الثوب الواحد
باب: ایک کپڑا پہن کر نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1076 ترقیم الرسالہ : -- 1091
قُرِئَ عَلَى يَحْيَى بْنِ صَاعِدٍ ، حَدَّثَكُمْ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثنا هِشَامٌ الْقُرْدُوسِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُصَلِّي الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ؟ قَالَ:" أَوَكُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ؟" ، قَالَ: فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ قَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَيُصَلِّي الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ؟ قَالَ: إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَأَوْسِعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ، ثُمَّ جَمَعَ رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ فَصَلَّى فِي إِزَارٍ وَرِدَاءٍ، فِي إِزَارٍ وَقَمِيصٍ، فِي إِزَارٍ وَقَبَاءٍ، فِي سَرَاوِيلَ وَرِدَاءٍ، فِي سَرَاوِيلَ وَقَمِيصٍ، فِي سَرَاوِيلَ وَقَبَاءٍ، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: فِي تُبَّانٍ وَقَمِيصٍ، فِي تُبَّانٍ وَرِدَاءٍ، فِي تُبَّانٍ وَقَبَاءٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کھڑا ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز ادا کر سکتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم سب لوگوں کے پاس دو کپڑے ہیں؟ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک شخص ان کے سامنے کھڑا ہوا اور بولا: اے امیر المؤمنین! کیا کوئی شخص ایک کپڑا پہن کر نماز ادا کر سکتا ہے؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب اللہ نے تمہیں گنجائش دی ہے تو تم بھی اپنے آپ کو گنجائش دو۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد وہ شخص تہبند پہن کر اوپر چادر اوڑھ کر یا قمیص پہن کر اور تہبند پہن کر، یا شلوار پر قباء پہن کر یا شلوار پہن کر اور اوپر چادر لپیٹ کر یا شلوار پہن کر اور اوپر قمیص پہن کر یا قباء پہن کر نماز پڑھا کرتا تھا۔ راوی کو شک ہے: شاید یہ الفاظ ہیں: وہ پائجامہ اور قمیص پہن کر یا پائجامہ پہن کر اوپر چادر لپیٹ کر یا پائجامہ پہن کر اوپر قباء پہن کر نماز ادا کیا کرتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1091]
ترقیم العلمیہ: 1076
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 358، 365، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 515، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 465، 466، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 758، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1714، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 762، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 625، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1410، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1047، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1091، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 966، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 149، 1117، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7270»

الحكم على الحديث: صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥محمد بن سيرين الأنصاري، أبو بكر
Newمحمد بن سيرين الأنصاري ← أبو هريرة الدوسي
ثقة ثبت كبير القدر لا يرى الرواية بالمعنى
👤←👥هشام بن حسان الأزدي، أبو عبد الله
Newهشام بن حسان الأزدي ← محمد بن سيرين الأنصاري
ثقة حافظ
👤←👥يزيد بن زريع العيشي، أبو معاوية
Newيزيد بن زريع العيشي ← هشام بن حسان الأزدي
ثقة ثبت
👤←👥أحمد بن المقدام العجلي، أبو الأشعث
Newأحمد بن المقدام العجلي ← يزيد بن زريع العيشي
ثقة
👤←👥محمد بن يحيى البغدادي، أبو محمد
Newمحمد بن يحيى البغدادي ← أحمد بن المقدام العجلي
ثقة ثبت حافظ فقيه واسع الرحلة
Sunan al-Daraqutni Hadith 1091 in Urdu