پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
63. باب: ليس على المقتدي سهو وعليه سهو الإمام
باب: مقتدی پر سہو کرنا لازم نہیں ہوگا لیکن امام کے سہو (پر سجدہ کرنا) اس پر لازم ہوگا۔
ترقیم العلمیہ : 1399 ترقیم الرسالہ : -- 1416
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عُمَرَ نَتَذَاكَرُ الصَّلاةَ فَجَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، فَقَالَ: أَلا أُخْبِرُكُمْ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا شَكَكْتَ فِي النُّقْصَانِ فَصَلِّ حَتَّى تَشُكَّ فِي الزِّيَادَةِ" .
عبیداللہ بن عبداللہ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان) نقل کرتے ہیں: ایک دفعہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا، ہم نماز کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تشریف لائے، انہوں نے بتایا: کیا میں آپ کو وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے؟ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تمہیں نماز کے دوران کسی کمی کے بارے میں شک ہو، تو تم نماز ادا کرتے رہو، یہاں تک کہ وہ شک اضافے کے بارے میں ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1416]
ترقیم العلمیہ: 1399
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى ((الأحاديث المختارة))، 899، 900، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1215، 1217، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 398، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1209، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3875، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1415، 1416، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1678»
«قال ابن حجر: في إسناده إسماعيل بن مسلم المكي وهو ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 306)»
«قال ابن حجر: في إسناده إسماعيل بن مسلم المكي وهو ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 306)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1416 in Urdu
عبد الله بن العباس القرشي ← عبد الرحمن بن عوف الزهري