سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. باب الشهادة على رؤية الهلال
باب چاند دیکھنے کی گواہی
ترقیم العلمیہ : 2182 ترقیم الرسالہ : -- 2208
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الْكِنْدِيُّ الصَّيْرَفِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ وَهُوَ الدَّالانِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ: أَهْلَلْنَا هِلالَ ذِي الْحِجَّةِ قَمَرًا ضَخْمًا، الْمُقِلُّ يَقُولُ لِلَيْلَتَيْنِ، وَالْمُكْثِرُ يَقُولُ لِثَلاثٍ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ لَقِينَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَسَأَلَهُ عَنْ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ فَعَدّ لِي مِنْ ذَلِكَ الْيَوْمِ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّا أَهْلَلْنَا قَمَرًا ضَخْمًا، فَقَالَ:" إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَدَّهُ إِلَى رُؤْيَتِهِ" . هَذَا صَحِيحٌ وَمَا بَعْدَهُ.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: ہم نے ذوالحج کا چاند دیکھا، تو وہ ہمیں بڑا لگا، جس شخص نے اس کو کم قرار دیا تھا، اس نے دوسری رات کا چاند کہا اور جو زیادہ بیان کر رہا تھا، اس نے اسے تیسری رات کا چاند کہا، جب ہم مکہ آئے اور ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ہوئی، تو ہم نے جب ان سے یہ بیان کیا، تو انہوں نے ہمارے سامنے جو گنتی اس حساب تھی (جس میں ہم نے چاند دیکھا تھا)، میں نے ان سے کہا: ہم نے تو چاند کو بڑا دیکھا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند کے دیکھے جانے کے ساتھ (مہینے کے آغاز کو) مشروط کیا ہے۔“ یہ روایت اور اس کے بعد والی روایت مستند ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2208]
ترقیم العلمیہ: 2182
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2208، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 2228»
«قال الدارقطني: هذا صحيح وما بعده، سنن الدارقطني: (3 / 126) برقم: (2208)»
«قال الدارقطني: هذا صحيح وما بعده، سنن الدارقطني: (3 / 126) برقم: (2208)»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
سعيد بن أبي عمران الطائي ← عبد الله بن العباس القرشي