سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. باب الشهادة على رؤية الهلال
باب چاند دیکھنے کی گواہی
ترقیم العلمیہ : 2183 ترقیم الرسالہ : -- 2209
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رِفَاعَةَ أَبُو هِشَامٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، ثنا حُصَيْنٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ: خَرَجْنَا لِلْعُمْرَةِ فَلَمَّا نَزَلْنَا بَطْنَ نَخْلَةَ رَأَيْنَا الْهِلالَ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: هُوَ لِثَلاثٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لِلَيْلَتَيْنِ، فَلَقِيَنَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقُلْنَا لَهُ: إِنَّا رَأَيْنَا الْهِلالَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: هُوَ لِلَيْلَتَيْنِ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لِثَلاثٍ، قَالَ:" أَيَّ لَيْلَةٍ رَأَيْتُمُوهُ؟"، قُلْنَا: لَيْلَةَ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ:" هُوَ لِلَّيْلَةِ الَّتِي رَأَيْتُمُوهُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَدَّهُ إِلَى الرُّؤْيَةِ" . وَهَذَا صَحِيحٌ.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: ہم لوگ عمرہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے، جب ہم نے بطن نخلہ میں پڑاؤ کیا، تو ہم نے چاند دیکھ لیا، بعض نے کہا: یہ دوسری کا چاند ہے اور بعض نے کہا: یہ تیسری کا چاند ہے، پھر ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ہوئی، ہم نے انہیں بتایا: ہم نے چاند دیکھا تھا، بعض نے کہا: دوسری رات کا چاند ہے اور بعض نے کہا: تیسری رات کا چاند ہے، انہوں نے کہا: تم نے کس رات میں اسے دیکھا تھا، تو ہم نے کہا: فلاں رات کو، تو انہوں نے فرمایا: ”یہ اسی رات کا ہے، جس رات میں تم نے دیکھا تھا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے حکم کو دیکھنے کے ساتھ مشروط قرار دیا ہے۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2209]
ترقیم العلمیہ: 2183
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1088، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1919، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2209، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9120، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 12687»
«قال الدارقطني: وهذا صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 126) برقم: (2209)»
«قال الدارقطني: وهذا صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 126) برقم: (2209)»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
سعيد بن أبي عمران الطائي ← عبد الله بن العباس القرشي