🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
باب بلاعنوان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2836 ترقیم الرسالہ : -- 2872
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَوَّانٍ ، نَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، إِنِّي كُنْتُ لِعُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ، وَإِنَّ ابْنَهُ وَامْرَأَتَهُ بَاعُونِي وَاشْتَرَطُوا وَلائِي، فَمَوْلَى مَنْ أَنَا؟، فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، دَخَلَتْ عَلَى بَرِيرَةُ وَهِيَ مُكَاتَبَةٌ، فَقَالَتِ: اشْتَرِينِي، فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَتْ: إِنَّ أَهْلِي لا يَبِيعُونَنِي حَتَّى يَشْتَرِطُوا وَلائِي، قُلْتُ: لا حَاجَةَ لِي فِيكِ، فَسَمِعَ ذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ بَلَغَهُ، فَقَالَ: وَمَا قَالَتْ بَرِيرَةُ؟، فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ:" اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا وَدَعِيهِمْ يَشْتَرِطُونَ مَا شَاءُوا، فَاشْتَرَيْتُهَا فَأَعْتَقْتُهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْوَلاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ وَلَوِ اشْتَرَطُوا مِائَةَ مَرَّةٍ" .
عبدالواحد بن ایمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں سیدہ عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے ان سے کہا: اے ام المؤمنین! میں عتبہ بن ابولہب کے پاس موجود تھا (یعنی ان کا غلام تھا)، اس کے بیٹے اور اس کی بیوی نے مجھے فروخت کر دیا اور میری ولاء کی شرط عائد کی، تو میں کسی کا آزاد کردہ غلام شمار ہوں گا؟ تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! بریرہ میرے پاس آئی، اس نے کتابت کا معاہدہ کیا تھا، اس نے کہا: آپ مجھے خرید لیں، میں نے کہا: ٹھیک ہے، اس نے کہا: میرے مالکان مجھے اس وقت تک فروخت نہیں کریں گے، جب تک وہ میرے ولاء کی شرط عائد نہ کریں، تو میں نے کہا: پھر تو مجھے تمہارے بارے میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سنی یا آپ کو اطلاع دی گئی، تو آپ نے دریافت کیا: بریرہ کیا کہہ رہی ہے؟ میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی نے فرمایا: تم اسے خرید کر اسے آزاد کر دو اور ان لوگوں کو ایسے ہی رہنے دو، وہ جو چاہیں شرطیں [1] عائد کرتے پھریں۔ (سیدہ عائشہ فرماتی ہیں) تو میں نے اسے خرید کر اسے آزاد کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو حاصل ہوتا ہے، خواہ (دوسرے فریق کے لوگ) سو شرائط عائد کریں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2872]
ترقیم العلمیہ: 2836
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 456، 1493، 2155، 2168، 2536، 2561، 2563، 2564، 2565، 2578، 2717، 2726، 2729، 2735، 5097، 5279، 5284، 6717، 6751، 6754، 6758، 6760، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1075،1504، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2233، 2234، 2235، 2236، 2916، 3929، بدون ترقيم، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1154، 1155، 1256، 2124، 2125، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2335، 2336، 2337، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2074، 2076، 2077، 2521، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 279، 1259، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2871، 2872، 3753، 3754، 3755، 3756، 3757، 3758، 3759، 3760، 3761، 3762، 3763، 3764، 3765، 3766، 3775، 3776، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24687»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥أيمن ابن أم أيمن الحبشي
Newأيمن ابن أم أيمن الحبشي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة
👤←👥عبد الواحد بن أيمن المخزومي، أبو القاسم
Newعبد الواحد بن أيمن المخزومي ← أيمن ابن أم أيمن الحبشي
ثقة
👤←👥محمد بن عبد الله الزبيرى، أبو أحمد
Newمحمد بن عبد الله الزبيرى ← عبد الواحد بن أيمن المخزومي
ثقة ثبت قد يخطئ في حديث الثوري
👤←👥محمد بن جوان البصري، أبو علي
Newمحمد بن جوان البصري ← محمد بن عبد الله الزبيرى
ثقة
👤←👥إبراهيم بن حماد الأزدي، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن حماد الأزدي ← محمد بن جوان البصري
ثقة