🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
باب بلاعنوان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2837 ترقیم الرسالہ : -- 2873
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا أَبُو قِلابَةَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، نَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ عَجْلانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا يَزِيدَ الْمَدَنِيَّ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ لِبَشِيرٍ الصَّغِيرِ مَقْعَدٌ لا يَكَادُ يُخْطِئُهُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَفَقَدَهُ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ فَلَمَّا عَادَ إِلَى مَقْعَدِهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بَشِيرُ لَمْ أَرَكَ مُنْذُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ، فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي ابْتَعْتُ بَعِيرًا مِنْ فُلانٍ فَمَكَثَ عِنْدِي ثُمَّ شَرَدَ، فَجِئْتُ بِهِ فَدَفَعْتُهُ إِلَى صَاحِبِهِ فَقَبِلَهُ مِنِّي، قَالَ: فَكَانَ شَرَطَ لَكَ ذَاكَ؟، قَالَ: لا وَلَكِنْ قَبِلَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الشُّرُودَ يُرَدُّ مِنْهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا بشیر صغیر کے بیٹھنے کی ایک مخصوص جگہ تھی، جہاں وہ باقاعدگی کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا کرتے تھے، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن تک انہیں ملاحظہ نہیں فرمایا، جب وہ تین دن کے بعد وہ اپنی مخصوص جگہ پر آئے، تو نبی نے ان سے دریافت کیا: اے بشیر! میں نے تمہیں پچھلے تین دن سے دیکھا نہیں ہے۔ تو انہوں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے فلاں شخص سے اونٹ خریدا تھا، وہ میرے پاس رہا اور اس کے بعد وہ سرکش ہو کر بھاگ گیا، میں اس کے پیچھے گیا (اسے پکڑ کے لا کر) اسے اس کے مالک کے سپرد کر دیا، تو اس نے وہ مجھ سے لے لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس نے تمہارے ساتھ کوئی شرط طے کی تھی؟ انہوں نے عرض کی: نہیں، اس نے ویسے ہی اسے لے لیا ہے۔ تو نبی نے ان سے فرمایا: کیا تم یہ بات نہیں جانتے کہ سرکش جانور اسی بنیاد پر واپس کیے جاتے ہیں؟ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2873]
ترقیم العلمیہ: 2837
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10860، 10861، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2873، 2874، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6135، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1405»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥أبو يزيد المديني، أبو يزيد
Newأبو يزيد المديني ← أبو هريرة الدوسي
مقبول
👤←👥عبد السلام بن عجلان البصري، أبو الخليل
Newعبد السلام بن عجلان البصري ← أبو يزيد المديني
صدوق يخطئ
👤←👥بدل بن المحبر التميمي، أبو المنير
Newبدل بن المحبر التميمي ← عبد السلام بن عجلان البصري
ثقة إلا في حديثه عن زائدة
👤←👥عبد الملك بن محمد الرقاشي، أبو محمد، أبو قلابة
Newعبد الملك بن محمد الرقاشي ← بدل بن المحبر التميمي
صدوق حسن الحديث