سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3201 ترقیم الرسالہ : -- 3242
نَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الْفَضْلِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو مُوسَى الْهَرَوِيُّ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، نَا عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدِّيَةَ مِائَةً مِنَ الإِبِلِ، قَالَ: فَقُوِّمَ كُلُّ بَعِيرٍ بِثَمَانِينَ، وَكَانَتِ الدِّيَةُ ثَمَانِيَةَ آلافٍ، وَجَعَلَ دِيَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ النِّصْفَ مِنْ دِيَةِ الْمُسْلِمِينَ، فَكَانَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَهْدِ أَبِي بَكْرٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ غَلَتِ الإِبِلُ فَقَوَّمَهَا عِشْرِينَ وَمِائَةً، فَجَعَلَ الدِّيَةَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا، وَتَرَكَ دِيَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ كَمَا هِيَ، وَجَعَلَ دِيَةَ الْمَجُوسِيِّ ثَمَانَمِائَةٍ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سو اونٹوں (کی ادائیگی کو جان کی) دیت مقرر کیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: آپ نے ہر اونٹ کی قیمت اسی درہم مقرر کی، تو دیت کی مجموعی رقم آٹھ ہزار درہم ہوئی، جب کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل کتاب کی دیت، مسلمان کی دیت کا نصف مقرر کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں یہی رقم رہی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں اونٹ مہنگے ہو گئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی قیمت ایک سو بیس درہم (فی اونٹ) مقرر کی، تو دیت کی رقم بارہ ہزار درہم ہو گئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اہل کتاب کی وہی دیت رہنے دی، جو پہلے تھی، انہوں نے مجوسی کی دیت بھی آٹھ سو درہم مقرر کر دی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3242]
ترقیم العلمیہ: 3201
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4805، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6976، 6981، 6982، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4541، 4542، 4564، 4583، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1413 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2630، 2644،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3242، 3359، 3360، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6774»
الرواة الحديث:
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي