پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3420 ترقیم الرسالہ : -- 3470
نَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فَيْرُوزَ ، نَا جَدِّي، حَدَّثَنِي حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ الرَّقَاشِيُّ ، قَالَ: شَهِدْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَأُتِيَ بِالْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، قَالَ: فَشَهِدَ عَلَيْهِ حُمْرَانُ وَرَجُلٌ آخَرُ، فَشَهِدَ أَحَدُهُمَا أَنَّهُ رَآهُ يَشْرَبُ الْخَمْرَ، وَشَهِدَ الآخَرُ أَنَّهُ رَآهُ يَتَقَيَّؤُهَا، فَقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّهُ لَمْ يَتَقَيَّأْهَا حَتَّى شَرِبَهَا، فَقَالَ لِعَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقَالَ عَلِيُّ لِلْحَسَنِ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقَالَ الْحَسَنُ: وَلِّ حَارَّهَا مَنْ تَوَلَّى قَارَّهَا، قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَأَخَذَ السَّوْطَ فَجَلَدَهُ، وَعَلِيٌّ يَعُدُّ حَتَّى بَلَغَ أَرْبَعِينَ جَلْدَةً، قَالَ:" أَمْسِكْ، جَلْدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ" ، قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ: أَحْسَبُهُ، قَالَ:" وَأَبُو بَكْرٍ، وَجَلَدَ عُمَرُ ثَمَانِينَ، وَكُلٌّ سُنَّةٌ، وَهَذَا أَحَبُّ إِلَيَّ".
حصین بن منذر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، ان کے سامنے ولید بن عقبہ کو لایا گیا، حمران نے اور ایک دوسرے شخص نے ولید کے خلاف گواہی دی، ان میں سے ایک نے کہا: ”اس نے ولید کو شراب پیتے ہوئے دیکھا ہے۔“ اور دوسرے نے یہ کہا: ”اس نے ولید کو (شراب پینے کے بعد) قے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ قے اسی وقت کرے گا، جب اس نے شراب پی رکھی ہو گی۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ اس پر حد جاری کر دیں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اس پر حد جاری کرو۔“ تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ کام وہ کرے، جس کی یہ ذمہ داری ہے۔“ انہوں نے عبداللہ بن جعفر سے کہا: ”تم اس پر حد جاری کرو۔“ عبداللہ بن جعفر نے کوڑا پکڑا اور اسے کوڑے مارنے لگے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ گنتی کرتے رہے، جب چالیس کوڑے ہو گئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اب رک جاؤ۔“ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (شراب پینے والے کو) چالیس کوڑے لگوائے تھے۔ عبدالعزیز نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے لگوائے تھے، ان میں سے ہر ایک سنت ہے (یعنی قابل عمل ہے)، البتہ میں اسے (چالیس کوڑوں کی سزا کو) پسند کرتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3470]
ترقیم العلمیہ: 3420
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1707، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5250، 5251، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4480، 4481، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2358، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2571، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17597، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3470، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 634، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28983»
«وله شواهد من حديث أنس بن مالك، فأما حديث أنس بن مالك، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6773، 6773 م، 6776، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1706»
«وله شواهد من حديث أنس بن مالك، فأما حديث أنس بن مالك، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6773، 6773 م، 6776، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1706»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3470 in Urdu
حضين بن المنذر الرقاشي ← علي بن أبي طالب الهاشمي