🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3421 ترقیم الرسالہ : -- 3471
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: أَبَقَ غُلامٌ لابْنِ عُمَرَ، فَمَرَّ عَلَى غِلْمَةٍ لِعَائِشَةَ فَسَرَقَ مِنْهُمْ جِرَابًا فِيهِ تَمْرٌ، وَرَكِبَ حِمَارًا لَهُمْ، فَأُتِيَ بِهِ ابْنُ عُمَرَ، فَبَعَثَ بِهِ إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ وَهُوَ أَمِيرٌ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ سَعِيدٌ: لا نَقْطَعُ آبِقًا، وَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ عَائِشَةُ: " إِنَّمَا غِلْمَتِي غِلْمَتُكَ، وَإِنَّمَا جَاعَ وَرَكِبَ الْحِمَارَ لِيَتَبَلَّغَ عَلَيْهِ، فَلا تَقْطَعْهُ"، فَقَطَعَهُ ابْنُ عُمَرَ .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ایک غلام بھاگ گیا، اس کا گزر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے کچھ غلاموں کے پاس ہوا، اس نے ان غلاموں کی ایک تھیلی چوری کر لی، جس میں کھجوریں موجود تھیں، پھر وہ ان غلاموں کے گدھے پر سوار ہوا اور بھاگ گیا، پھر اسے پکڑ کر سیدنا عبداللہ بن عمر کے پاس لایا گیا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر نے اسے سعید بن العاص کے پاس بھیج دیا، جو ان دنوں مدینہ منورہ کے گورنر تھے، سعید نے کہا: میں مفرور غلام کا ہاتھ نہیں کاٹوں گا۔ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (ابن عمر رضی اللہ عنہما) کو پیغام بھیجا: میرے غلام بھی آپ کے غلام ہیں، وہ غلام بھوکا تھا (اس لیے اس نے کھجوروں کی تھیلی چوری کر لی)، وہ گدھے پر اس لیے سوار ہوا، تاکہ وہاں سے فرار ہو جائے، اس لیے آپ اس کا ہاتھ نہ کاٹیں۔ لیکن سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کا ہاتھ کٹوا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3471]
ترقیم العلمیہ: 3421
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3471، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18986»

Sunan al-Daraqutni Hadith 3471 in Urdu