🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3453 ترقیم الرسالہ : -- 3506
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، نَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَايِعُونِي أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا تَسْرِقُوا، وَلا تَزْنُوا، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ، وَلا تَأْتُونَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ، وَإِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ" .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: تم اس بات پر میری بیعت کرو، تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، تم کسی پر زنا کا جھوٹا الزام نہیں لگاؤ گے، تم بھلائی کے کام میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ تم میں سے جو شخص اس (عہد کو) پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمے ہو گا، جو شخص ان میں سے کسی جرم کا ارتکاب کر لے اور اسے سزا دے دی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ ہو گی، اور اگر کوئی شخص کسی جرم کا ارتکاب کرے اور اللہ تعالیٰ اس کا پردہ رکھ لے، تو اب اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا، اگر وہ چاہے گا، تو (آخرت میں) اسے سزا دے گا اور اگر چاہے گا، تو اسے معاف کر دے گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3506]
ترقیم العلمیہ: 3453
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 18، 3892، 3893، 3999، 4894، 6784، 6801، 6873، 7213، 7468، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1709، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4405، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3259، 4273، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1439، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2497، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2603،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3506، 3507، 3508، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23108،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 391،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28573»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبادة بن الصامت الأنصاري، أبو الوليدصحابي
👤←👥أبو إدريس الخولاني، أبو إدريس
Newأبو إدريس الخولاني ← عبادة بن الصامت الأنصاري
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← أبو إدريس الخولاني
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥يونس بن يزيد الأيلي، أبو يزيد، أبو بكر
Newيونس بن يزيد الأيلي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة
👤←👥عثمان بن عمر العبدي، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عدي
Newعثمان بن عمر العبدي ← يونس بن يزيد الأيلي
ثقة
👤←👥الحسن بن مكرم البزار، أبو علي
Newالحسن بن مكرم البزار ← عثمان بن عمر العبدي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 3506 in Urdu