پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3454 ترقیم الرسالہ : -- 3507
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا غُنْدَرٌ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيَّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، يَقُولُ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ، فَقَالَ:" أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا تَسْرِقُوا، وَلا تَزْنُوا، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ، وَلا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا يَعْنِي: فَأُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ فَهُوَ لَهُ طَهُورٌ، وَمَنْ سَتَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى فَذَلِكَ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ" ،.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے چند ساتھیوں سمیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس بات پر تم سے بیعت لیتا ہوں، تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، تم کسی پر زنا کا جھوٹا الزام نہیں لگاؤ گے، تم بھلائی کے کام میں نافرمانی نہیں کرو گے، تم میں سے جو شخص عہد کرے گا، پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ کے ذمے ہو گا، اور جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا ارتکاب کر لے، یعنی اس پر اس کی حد بھی جاری ہو جائے، تو یہ اس کے لیے پاکی کا باعث بنے گی اور جس شخص کی اللہ پردہ پوشی کر لے، تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا، اگر وہ چاہے، تو (آخرت میں) اسے عذاب دے گا اور اگر چاہے گا، تو اس کی مغفرت کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3507]
ترقیم العلمیہ: 3454
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 18، 3892، 3893، 3999، 4894، 6784، 6801، 6873، 7213، 7468، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1709، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4405، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3259، 4273، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1439، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2497، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2603،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3506، 3507، 3508، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23108،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 391،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28573»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3507 in Urdu
أبو إدريس الخولاني ← عبادة بن الصامت الأنصاري