🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. باب ما جاء فى أبوال الإبل
باب: اونٹ کے پیشاب سے متعلق جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 469 ترقیم الرسالہ : -- 476
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، وَعَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ نَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ فَاجْتَوَوْهَا، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ شِئْتُمْ خَرَجْتُمْ إِلَى إِبِلِ الصَّدَقَةِ فَشَرِبْتُمْ مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا"، فَفَعَلُوا ذَلِكَ وَصَحُّوا فَأَقْبَلُوا عَلَى الرُّعَاةِ فَقَتَلُوهُمْ، وَاسْتَاقُوا ذَوْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَارْتَدُّوا عَنِ الإِسْلامِ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آثَارِهِمْ، فَأُتِيَ بِهِمْ فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ، وَتُرِكُوا بِالْحَرَّةِ حَتَّى مَاتُوا .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرینہ قبیلے کے کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ حاضر ہوئے، وہاں کی آب و ہوا انہیں موافق نہیں آئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اگر تم لوگ چاہو تو صدقے کے اونٹوں کی طرف چلے جاؤ اور وہاں ان کا دودھ اور پیشاب پیو۔ انہوں نے ایسا ہی کیا تو وہ تندرست ہو گئے، پھر وہ لوگ ان اونٹوں کے چرواہے کے پاس گئے اور اسے قتل کر دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں کو اپنے ساتھ ہانک کر لے گئے اور اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہو گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے لوگوں کو بھیجا۔ انہیں پکڑ کر لایا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا دیے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھروا دیں اور پھر انہیں پتھریلی زمین پر ڈال دیا گیا، یہاں تک کہ وہ اسی حالت میں مر گئے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 476]
ترقیم العلمیہ: 469
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 233، 1501، 3018، 4192، 4193، 4610، 5685، 5686، 5727، 6802، 6803، 6804، 6805، 6899، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1671، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 115، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1386، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8189، 8190، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 304، 4037، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4364، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 72، 73، 1845، 2042، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2578، 3503،والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 258، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 476، 3263، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12224»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥عبد العزيز بن صهيب البناني، أبو حمزة
Newعبد العزيز بن صهيب البناني ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة
👤←👥حميد بن أبي حميد الطويل، أبو عبيدة
Newحميد بن أبي حميد الطويل ← عبد العزيز بن صهيب البناني
ثقة مدلس
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية
Newهشيم بن بشير السلمي ← حميد بن أبي حميد الطويل
ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي
👤←👥عبد الحميد بن أبي عيسى الواسطي، أبو الحسن
Newعبد الحميد بن أبي عيسى الواسطي ← هشيم بن بشير السلمي
ثقة
👤←👥علي بن عبد الله الواسطي، أبو الحسن
Newعلي بن عبد الله الواسطي ← عبد الحميد بن أبي عيسى الواسطي
ثقة