الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
56. باب صفة ما ينقض الوضوء وما روي فى الملامسة والقبلة
باب: ان چیزوں کا بیان جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور چھو لینے اور بوسہ دینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
ترقیم العلمیہ : 473 ترقیم الرسالہ : -- 480
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بِوَاسِطَ، قَالا: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، وَحَدَّثَنَا أَبُو الطَّيِّبِ يَزِيدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، قَالا: ثنا وَكِيعٌ ، نا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَقَالَ الْحَسَّانِيُّ:" رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفِّ لِلْمُسَافِرِ ثَلاثًا إِلا مِنْ جَنَابَةٍ، وَلَكِنْ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ أَوْ رِيحٍ" . لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا: أَوْ رِيحٍ، غَيْرُ وَكِيعٍ، عَنْ مِسْعَرٍ.
سیدنا صفوان بن عسال بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر شخص کے لیے تین دنوں تک موزوں پر مسح کرنے کی رخصت دی ہے۔ البتہ جنابت کا حکم مختلف ہے (تو یہ حکم صرف) پاخانہ کرنے، پیشاب کرنے یا ہوا خارج ہونے کے بارے میں ہے (یعنی اس کے بعد آدمی وضو کے دوران موزوں پر مسح کر سکتا ہے)۔“ ہوا خارج ہونے کا حکم صرف ایک روایت میں ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 480]
ترقیم العلمیہ: 473
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 4، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 17، 193، 196، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 85، 562، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 339، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 126، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 96، 2387، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 369، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 226، 478، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 940، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 563، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 480، 761، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 905،والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 198، 250، 251، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18375»
الرواة الحديث:
زر بن حبيش الأسدي ← صفوان بن عسال المرادي