الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ الْكَفْ عَنْ قَصْدِ النِّسَاءِ وَالصَّبْيَانِ وارهْبَانِ وَالشَّيْخ القَانِي بِالْقَتْلِ
عورتوں، بچوں، پادریوں اور انتہائی بوڑھے لوگوں کو بالارادہ قتل کرنے سے روکنے کا بیان
حدیث نمبر: 4999
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ جُيُوشَهُ قَالَ اخْرُجُوا بِاسْمِ اللَّهِ تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ لَا تَغْدِرُوا وَلَا تَغُلُّوا وَلَا تُمَثِّلُوا وَلَا تَقْتُلُوا الْوِلْدَانَ وَلَا أَصْحَابَ الصَّوَامِعِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے لشکروں کو روانہ کرتے تو فرماتے: اللہ کے نام کے ساتھ نکلو، اللہ تعالیٰ کی راہ میں اس کے ساتھ کفر کرنے والوں سے قتال کرو، نہ دھوکہ کرو، نہ خیانت کرو، نہ مثلہ کرو، نہ بچوں کو قتل کرو اور نہ گرجا گھروالوں کو۔ ‘ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 4999]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه البزار: 1677، والطبراني: 11562، والبيھقي: 9/ 90، وابويعلي: 2650، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2728 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2728»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
1 .....
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4999 in Urdu