الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب جواز إنخاذ الشعر واكرامه
بال رکھنے اور ان کو سنوارنے کے جواز کا بیان
حدیث نمبر: 8223
عَنْ أُمِّ هَانِئٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ مَرَّةً وَلَهُ أَرْبَعُ غَدَائِرَ
۔ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں آئے تو آپ کی چار مینڈھیاں تھیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الادب/حدیث: 8223]
تخریج الحدیث: «صحيح، قاله الالباني، أخرجه ابوداود: 4191، والترمذي: 1781، وابن ماجه: 3631، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26890 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27428»
وضاحت: فوائد: … بچوں کے بال قابو میں رکھنے کے لیے تو ان کی مینڈھیاں بنا دینا عام تھا، اس حدیث ِ مبارکہ سے ثابت ہوا کہ بڑے مرد بھی مینڈھیاں بنا سکتے ہیں۔
الحكم على الحديث: صحیح