سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
65. باب ما جاء في الرجل يتزوج المرأة فيدخل بها قبل أن يفرض شيئا
بغیر حق مہر مقرر کیے عورت سے دخول کرنے کا بیان
ترقیم دار السلفیہ: 744 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1921
نا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، قَالَ جَرِيرٌ: أُرَاهُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا , قَالَتْ:" إِنَّ رَجُلا مِنَ الْمُسْلِمِينَ لَيْسَ لَهُ شَيْءٌ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُدْخَلَ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ وَأَوْصَاهُمْ خَيْرًا، فَأَصَابَ الرَّجُلُ بَعْدُ حَتَّى صَارَ مِنْ أَشْرَافِ النَّاسِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے: ”ایک مسلمان مرد کے پاس کچھ بھی نہیں تھا، اس نے ایک عورت سے نکاح کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس کی بیوی اس کے پاس بھیجی جائے اور انہیں بھلائی کی وصیت کی۔ بعد میں وہ مرد مالدار ہو کر شرفاء میں شمار ہونے لگا۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1921]
تخریج الحدیث: «إسنادہ ضعیف، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 744، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16691»
وضاحت: جریر کے تردد ("أراه عن عائشة") اور خیثمہ کے سماع پر شک کی وجہ سے سند منقطع یا ضعیف ہے۔ نیز ابن حجر کہتے ہیں کہ خثیمہ تدلیس کرتے ہیں۔
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
الرواة الحديث:
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 1921 in Urdu
خيثمة بن عبد الرحمن الجعفي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق