سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
111. باب من راجع امرأته وهو غائب وهي لا تعلم
باب: اُس مرد کا بیان جس نے غیبت میں بیوی سے رجوع کیا اور بیوی کو اس کا علم نہ تھا۔
ترقیم دار السلفیہ: 1322 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2499
نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَأَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، أَنَّهُمْ قَالُوا فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَاحِدَةً أَوِ اثْنَتَيْنِ، ثُمَّ غَشِيَهَا فِي الْعِدَّةِ" إِنَّهَا مُرَاجَعَةٌ، وَيُشْهِدُ عَلَى مَا كَانَ مِنْهُ" .
حضرت حسن بصری، ابراہیم نخعی، اور شعبی رحمہم اللہ نے فرمایا: اگر کسی نے بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دیں اور عدت میں اس سے ہمبستری کی تو رجوع ہو گیا، اور گواہی دینا ضروری ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2499]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1322، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18072، 18074»
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 2499 in Urdu