سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
149. باب ما يقع له إيلاء اليمين
باب: وہ صورتیں جن میں شوہر کی قسم ایلاء (جماع سے روکنے کی قسم) شمار ہوتی ہے۔
ترقیم دار السلفیہ: 1936 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3113
نا خَالِدٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ رَجُلا أَتَى شُرَيْحًا، فَسَأَلَهُ عَنِ الإِيلاءِ، فَقَرَأَ عَلَيْهِ هَذِهِ الآيَةَ، فَرَدَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ كَمَا سَأَلَهُ، فَأَتَى الرَّجُلُ مَسْرُوقًا، فَسَأَلَهُ وَذَكَرَ لَهُ قَوْلَ شُرَيْحٍ، فَقَالَ مَسْرُوقٌ: رَحِمَ اللَّهُ أَبَا أُمَيَّةَ لَوْ أُتِيَ غَيْرُهُ فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِهِ! وَمَنْ كَانَ يُفَرِّجُ عَنْكَ؟ فَقَالَ مَسْرُوقٌ:" إِذَا مَضَتِ الأَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ بَانَتْ بِتَطْلِيقَةٍ وَيَخْطُبُهَا فِي الْعِدَّةِ، فَإِذَا قَضَتِ الْعِدَّةَ خَطَبَهَا مَعَ الْخُطَّابِ".
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص شریح کے پاس آیا اور ایلاء کے بارے میں سوال کیا، شریح نے یہی آیت تلاوت کی، پھر وہ شخص مسروق رحمہ اللہ کے پاس گیا اور سارا واقعہ بیان کیا، مسروق رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اللہ سیدنا ابو امیہ پر رحم کرے، اگر اور لوگ بھی ایسے ہوتے۔“ پھر فرمایا: ”جب چار مہینے گزر جائیں تو ایک طلاق واقع ہو گی، اور وہ عدت کے اندر نکاح کا پیغام دے سکتا ہے، اور جب عدت پوری ہو جائے تو دوسرے مردوں کے ساتھ نکاح کے لیے مقابلے میں آ سکتا ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3113]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1934، 1935، 1936، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18872، 18968»
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 3113 in Urdu