سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
259. الآية (204) قوله تعالى: {وإذا قرئ القرآن فاستمعوا له وأنصتوا لعلكم ترحمون}
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ» کا بیان
ترقیم دار السلفیہ: 980 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 980
نَا عَوْنُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ، " أَقْرَأُ فِي مُصْحَفٍ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ أَجْلِسُ إِلَى قَاصٍّ؟ قَالَ: اقْرَأْ فِي مُصْحَفِكَ، قُلْتُ: أَعُودُ مَرِيضًا أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ أَجْلِسُ إِلَى قَاصٍّ؟ , قَالَ: عُدْ مَرِيضَكَ، قُلْتُ: أُشَيِّعُ جَنَازَةً أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ أَجْلِسُ إِلَى قَاصٍّ؟ , قَالَ: شَيِّعْ جَنَازَتَكَ، قُلْتُ: اسْتَعَانَ بِي رَجُلٌ عَلَى حَاجَةٍ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَنْ أَذْهَبَ مَعَهُ أَوْ أَجْلِسُ إِلَى قَاصٍّ؟ , قَالَ: اذْهَبْ إِلَى حَاجَةِ أَخِيكَ حَتَّى جَعَلَهُ خَيْرَ مَجَالِسِ الْفَرَاغِ" .
معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ نے کہا: میں نے حسن رحمہ اللہ سے پوچھا کہ کیا مصحف میں قرآن پڑھنا آپ کو زیادہ پسند ہے یا کسی قصہ گو کے پاس بیٹھنا؟ انہوں نے فرمایا: اپنے مصحف میں قرآن پڑھو۔ میں نے پوچھا: کسی مریض کی عیادت کرنا زیادہ پسند ہے یا قصہ گو کے پاس بیٹھنا؟ فرمایا: مریض کی عیادت کرو۔ میں نے کہا: جنازے کے ساتھ جانا زیادہ بہتر ہے یا قصہ گو کے پاس بیٹھنا؟ فرمایا: جنازے کے ساتھ جاؤ۔ میں نے کہا: اگر کوئی آدمی مجھ سے کسی ضرورت میں مدد مانگے تو اس کے ساتھ جانا بہتر ہے یا قصہ گو کے پاس بیٹھنا؟ فرمایا: اپنے بھائی کی ضرورت میں اس کے ساتھ جاؤ، یہاں تک کہ حسن رحمہ اللہ نے بھائی کی حاجت میں مدد کو فرصت کے اوقات کی بہترین مجلس قرار دیا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 980]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»
الحكم على الحديث: سنده صحيح.
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 980 in Urdu