صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
42. باب سنن الوضوء - ذكر إباحة المضمضة والاستنشاق بغرفة واحدة للمتوضئ
وضو کی سنتوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ وضو کرنے والے کے لیے جائز ہے کہ وہ ایک ہی چلو سے کلی اور ناک میں پانی ڈالے
حدیث نمبر: 1078
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ، فَغَرَفَ غَرْفَةً فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ وَجْهَهُ، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَبَاطِنِ أُذُنَيْهِ وَظَاهِرِهِمَا، وَأَدْخَلَ أُصْبُعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے ایک چلو میں پانی لیا اور کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر آپ نے ایک چلو لیا اور اپنے چہرے کو دھویا، پھر آپ نے ایک چلو لیا اور اپنے دائیں بازو کو دھویا، پھر آپ نے ایک چلو لیا اور بائیں بازو کو دھویا، پھر آپ نے چلو میں پانی لیا اور اپنے سر کا اور اپنے کان کے اندرونی اور بیرونی حصے کا مسح کیا، پھر آپ نے اپنی انگلیاں کانوں میں داخل کیں، پھر آپ نے چلو میں پانی لیا اور اپنے دائیں پاؤں کو دھویا، پھر چلو میں پانی لیا اور بائیں پاؤں کو دھویا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1078]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 140، 157، وابن الجارود فى "المنتقى"، 76، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 148، 171، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1076، 1078، 1086، 1095،والحاكم فى (مستدركه) برقم: 523، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 80، وأبو داود فى (سننه) برقم: 133، 137، 138، والترمذي فى (جامعه) برقم: 36، 42، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 403، 411، 439،وأحمد فى (مسنده) برقم: 1914» «رقم طبعة با وزير 1075»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «صحيح أبي داود» (106).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن، ابن إدريس: هو عبد الله بن إدريس الأودي، روى له الستة، وابن عجلان: هو محمد روى له البخاري مقروناً ومسلم متابعة، وهو صدوق.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 1078 in Urdu
عطاء بن يسار الهلالي ← عبد الله بن العباس القرشي