صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
50. باب سنن الوضوء - ذكر استحباب مسح المتوضئ ظاهر أذنيه في وضوئه بالإبهامين وباطنهما بالسبابتين
وضو کی سنتوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ وضو کرنے والے کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنے کانوں کی ظاہری سطح کو انگوٹھوں سے اور اندرونی سطح کو شہادت کی انگلیوں سے مسح کرے
حدیث نمبر: 1086
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَغَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ وَجْهَهُ، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ دَاخِلَهُمَا بِالسَّبَّابَتَيْنِ، وَخَالَفَ بِإِبْهَامَيْهِ إِلَى ظَاهِرِ أُذُنَيْهِ، فَمَسَحَ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے چلو میں پانی لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرے کو دھویا، پھر چلو میں پانی لیا اور اپنے دائیں بازو کو دھویا، پھر چلو میں پانی لیا اور اپنے بائیں بازو کو دھویا، پھر چلو میں پانی لیا اور اپنے سر اور دونوں کانوں کا مسح کیا، ان کے اندرونی حصے میں شہادت کی انگلیوں کے ذریعے مسح کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کو باہر والے حصے پر رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اندرونی اور بیرونی حصے کا مسح کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چلو میں پانی لیا اور اپنے دائیں پاؤں کو دھویا، پھر چلو میں پانی لیا اور بائیں پاؤں کو دھویا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1086]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 140، 157، وابن الجارود فى "المنتقى"، 76، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 148، 171، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1076، 1078، 1086، 1095،والحاكم فى (مستدركه) برقم: 523، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 80، وأبو داود فى (سننه) برقم: 133، 137، 138، والترمذي فى (جامعه) برقم: 36، 42، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 403، 411، 439،وأحمد فى (مسنده) برقم: 1914» «رقم طبعة با وزير 1083»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - مضى (1075). تنبيه!! رقم (1075) = (1078) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن، من أجل محمد بن عجلان.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 1086 in Urdu
عطاء بن يسار الهلالي ← عبد الله بن العباس القرشي