صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
115. باب نواقض الوضوء - ذكر البيان بأن الأمر بالوضوء مما مست النار منسوخ خلا لحم الإبل وحدها
وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ آگ سے متاثرہ چیز سے وضو کا حکم منسوخ ہو گیا، سوائے اونٹ کے گوشت کے
حدیث نمبر: 1154
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ قَالَ:" إِنْ شِئْتَ فَتَوَضَّأْ، وَإِنْ شِئْتَ فَلا تَتَوَضَّأْ". قَالَ: أَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، تَوَضَّأْ مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ". قَالَ: أُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: أُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الإِبِلِ؟ قَالَ:" لا" .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اگر تم چاہو، تو وضو کر لو اگر تم چاہو، تو وضو نہ کرو اس نے دریافت کیا: کیا میں اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں تم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرو میں نے دریافت کیا: کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں اس نے دریافت کیا: کیا میں اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کر لوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1154]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1151»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م - انظر رقم (1121). تنبيه!! رقم (1121) = (1124) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
جعفر بن أبي ثور السوائي ← جابر بن سمرة العامري