صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
116. باب نواقض الوضوء - ذكر الخبر الدال على أن الوضوء لا يجب من أكل ما مسته النار خلا لحم الجزور للأمر الذي وصفناه قبل
وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ آگ سے متاثرہ چیز کے کھانے سے وضو واجب نہیں، سوائے اونٹ کے گوشت کے، ہمارے پہلے بیان کردہ حکم کی وجہ سے
حدیث نمبر: 1155
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ وَهِيَ مِنْ أَدْنَى خَيْبَرَ،" نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ دَعَا بِالأَزْوَادِ فَلَمْ يُؤْتَ إِلا بِالسَّوِيقِ، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَثُرِّيَ، فَأَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَكَلْنَا مَعَهُ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الْمَغْرِبِ فَمَضْمَضَ، وَمَضْمَضْنَا وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" .
سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ فتح خیبر کے موقع پر روانہ ہوئے، راوی کہتے ہیں کہ جب ہم صہباء کے مقام پر پہنچے (یہ خیبر کے قریب ایک جگہ ہے) وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا اور عصر کی نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا لانے کا حکم دیا تو صرف ستو پیش کیے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں پانی میں گھول دیا گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کھا لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ہم نے بھی کھا لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلی کی، ہم نے بھی کلی کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے از سرِ نو وضو نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1155]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 209، 215، 2981، 4175، ومالك فى (الموطأ) برقم: 72، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1152، 1155، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 186، ابن ماجه فى (سننه) برقم: 492، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 760، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16041» «رقم طبعة با وزير 1152»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 1155 in Urdu
بشير بن يسار الحارثي ← سويد بن النعمان الأنصاري