صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
127. باب الغسل - ذكر إيجاب الاغتسال على المحتلم من النساء
غسل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ عورتوں کے لیے احتلام سے غسل واجب ہے
حدیث نمبر: 1166
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ الأَنْصَارِيَّةَ، وَهِيَ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ لا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ، هَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فِي النَّوْمِ مَا يَرَى الرَّجُلُ، أَتَغْتَسِلُ أَمْ لا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَغْتَسِلُ". فَقَالَتْ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَأَقْبَلْتُ عَلَيْهَا، فَقُلْتُ: أُفٍّ لَكِ، وَهَلْ تَرَى ذَلِكَ الْمَرْأَةُ؟ قَالَتْ: فَأَقْبَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ:" تَرِبَتْ يَمِينُكِ فَمِنْ أَيْنَ يَكُونُ الشَّبَهُ؟" .
عروہ بن زبیر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں سیدہ ام سلیم انصاریہ رضی اللہ عنہا جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ہے رحمہ اللہ۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بے شک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیا نہیں کرتا ہے۔ کیا کسی عورت پر ایسی صورت میں غسل لازم ہو گا وہ نیند کے دوران پانی دیکھ لیتی ہے، جس طرح مرد دیکھتا ہے۔ (اس عورت کو احتلام ہو جاتا ہے) تو کیا وہ غسل کرے گی یا نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ غسل کرے گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ بیان کرتی ہیں۔ میں اس عورت کی طرف متوجہ ہوئی میں نے کہا: تم پر افسوس ہے۔ کیا کوئی عورت بھی اس طرح کا خواب دیکھتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ بیان کرتی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس زوجہ محترمہ کی طرف متوجہ ہوئے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں پھر (بچے کی ماں) کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1166]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1163»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (236): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم.
الرواة الحديث:
عروة بن الزبير الأسدي ← اسم مبهم