پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
85. باب مصارف الزكاة - ذكر الخبر الدال على أن أولاد المطلب وأولاد هاشم يستوون في تحريم الصدقة عليهم
زکاۃ کے مصارف کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ مطلب کے بیٹوں اور ہاشم کے بیٹوں پر صدقہ حرام ہونے میں برابر ہیں
حدیث نمبر: 3297
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحِيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ جُبَيْرَ بْنَ مُطْعَمٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ جَاءَ هُوَ وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَسُولَ اللَّهِ يُكَلَمَانِهِ فِيمَا قَسَمَ مِنْ خُمْسِ خَيْبَرَ لِبَنِي هَاشِمٍ، وَبَنِي الْمطَّلِبِ ابْنَيْ عَبْدِ مَنَافٍ، وَقَرَابَتُهُمْ مِثْلُ قَرَابَتِهِمْ، فَقَالا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَسَمْتَ لإِخُوَانِنَا بَنِي الْمُطَّلِبِ، وَبَنِي هَاشِمٍ ابْنَيْ عَبْدِ مَنَافٍ، وَلَمْ تُعْطِنَا شَيْئًا، فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَا إِنَّ هَاشِمًا وَالْمُطَّلِبَ شَيْءٌ وَاحِدٌ"، قَالَ جُبَيْرُ بْنُ مُطْعَمٍ: وَلَمْ يَقْسِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبَنِي عَبْدِ شَمْسٍ، وَلا لِبَنِي نَوْفَلٍ مِنْ ذَلِكَ الْخُمْسِ شَيْئًا، كَمَا قَسَمَ لِبَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ .
سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تاکہ خیبر کے خمس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ہاشم اور بنومطلب میں تقسیم کیا تھا یہ دونوں عبدمناف کی اولاد ہیں اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بات چیت کریں، کیونکہ ان لوگوں کی بھی وہی قرابت تھی جو ان لوگوں کی تھی ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنومطلب اور بنوہاشم سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائیوں میں (خیبر کا خمس) تقسیم کیا ہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کوئی چیز عطا نہیں کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا ہاشم اور مطلب ایک ہی نہیں ہیں (کیونکہ وہ ایک باپ کی اولاد ہے)، تو سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی عبدشمس اور بنو نوفل کو اس خمس میں سے کچھ بھی نہیں دیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوہاشم اور بنومطلب کو اس میں سے دیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3297]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3140، 3502، 4229، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3297، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4147، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2978، 2979، 2980، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2881، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2904، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17013» «رقم طبعة با وزير 3286»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (1242): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جبير بن مطعم القرشي، أبو محمد، أبو سعيد، أبو عدي | صحابي | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← جبير بن مطعم القرشي | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥يونس بن يزيد الأيلي، أبو يزيد، أبو بكر يونس بن يزيد الأيلي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة | |
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد عبد الله بن وهب القرشي ← يونس بن يزيد الأيلي | ثقة حافظ | |
👤←👥حرملة بن يحيى التجيبي، أبو حفص حرملة بن يحيى التجيبي ← عبد الله بن وهب القرشي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥محمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي، أبو العباس محمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي ← حرملة بن يحيى التجيبي | ثقة |
Sahih Ibn Hibban Hadith 3297 in Urdu
سعيد بن المسيب القرشي ← جبير بن مطعم القرشي