صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
171. باب المسألة والأخذ وما يتعلق به من المكافأة والثناء والشكر
سوال کرنے اور لینے دینے کے بیان کا باب اور اس سے متعلق بدلہ، تعریف اور شکر گزاری کا بیان -
حدیث نمبر: 3385
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحِيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لأَصْحَابِهِ:" أَلا تُبَايعُونِي؟"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ بَايَعْنَاكَ مَرَّةً، فَعَلَى مَاذَا نُبَايعُكَ؟ قَالَ: " تُبَايعُونِي عَلَى أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَأَنْ تُقِيمُوا الصَّلاةَ، وَتُؤْتُوا الزَّكَاةَ"، ثُمَّ أَتْبَعَ ذَلِكَ كَلَمَةً خَفِيفَةً" عَلَى أَنْ لا تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيْئًا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَى أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا"، أَرَادَ بِهِ الأَمْرَ بِتَرْكِ الشِّرْكِ، وَكَذَلِكَ قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَى أَنْ لا تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيْئًا"، أَرَادَ بِهِ الأَمْرَ بِتَرْكِ الْمَسْأَلَةِ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: کیا تم لوگ میری بیعت نہیں کرو گے، تو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر چکے ہیں ہم کس بات پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیت کریں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات پر میری بیعت کرو کہ تم کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہراؤ گے، تم نماز قائم کرو گے اور زکوۃ ادا کرو گے اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پست آواز میں یہ الفاظ کہے: ”اور اس بات پر کہ تم لوگوں سے کچھ مانگو گے نہیں۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”اس بات پر کہ تماللہ تعالیٰ کا شریک نہیں ٹھہراؤ گے۔“ اس سے آپ کی مراد شرک نہ کرنے کا حکم دینا ہے۔ اسی طرح کا یہ فرمان: ”اس بات پر کہ تم لوگوں سے کچھ نہیں مانگو گے۔“ اس سے آپ کی مراد نہ مانگنے کا حکم دینا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3385]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3376»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1449): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
أبو إدريس الخولاني ← عوف بن مالك الأشجعي