صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
16. باب فضل رمضان - ذكر إثبات مغفرة الله جل وعلا لصائم رمضان إيمانا واحتسابا
رمضان کی فضیلت کا بیان - اس بات کی تصدیق کہ اللہ جل وعلا رمضان کے روزہ رکھنے والے کو ایمان اور احتساب کے ساتھ مغفرت عطا کرتا ہے
حدیث نمبر: 3432
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ خَلادٍ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَحِيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ:" إِيمَانًا"، يُرِيدُ بِهِ: إِيمَانًا بِفَرْضِهِ،" وَاحْتِسَابًا": يُرِيدُ بِهِ مُخْلِصًا فِيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے رمضان کے روزے رکھتا ہے اس کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): ایمان کی حالت میں (کے الفاظ سے مراد) یہ ہے: جو شخص ان کی فرضیت پر ایمان رکھتا ہو اور ”ثواب کی امید رکھتے ہوئے“ (کے الفاظ سے مراد یہ ہے) کہ وہ اپنے اس عمل میں مخلص ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3432]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3423»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي