صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
43. باب السحور
سحری کا بیان -
حدیث نمبر: 3461
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحِيَى بْنِ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمِّي عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا كَانَ أَحَدُهُمْ صَائِمًا، فَحَضَرَ الإِفْطَارُ، فَنَامَ قَبْلَ أَنْ يُفْطِرَ، لَمْ يَأْكُلْ لَيْلَتَهُ وَلا يَوْمَهُ حَتَّى يُمْسِيَ، وَإِنَّ قَيْسَ بْنَ صِرْمَةَ كَانَ صَائِمًا، فَلَمَّا حَضَرَ الإِفْطَارُ أَتَى امْرَأَتَهُ، فَقَالَ: أَعِنْدَكِ طَعَامٌ؟ قَالَتْ: لا، وَلَكِنْ أَطْلُبُ، فَطَلَبَتْ لَهُ، وَكَانَ يَوْمَهُ يَعْمَلُ، فَغَلَبَتْهُ عَيْنُهُ، وَجَاءَتِ امْرَأَتُهُ، فَقَالَتْ: خَيْبَةً لَكَ، فَأَصْبَحَ، فَلَمَّا انْتَصَفَ النَّهَارُ غَشِيَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَائِكُمْ سورة البقرة آية 187، فَفَرِحُوا بِهَا فَرَحًا شَدِيدًا، فَقَالَ: وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبِيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسُوَدِ مِنَ الْفَجْرِ .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کا یہ معمول تھا کہ جب ان میں سے کسی نے روزہ رکھا ہوتا اور افطاری کا وقت آ جاتا اور وہ افطاری کرنے سے پہلے سو جاتا، تو وہ اس رات میں اور اس سے اگلے دن شام تک کچھ نہیں کھا سکتا تھا۔ ایک مرتبہ سیدنا قیس بن صرمہ رضی اللہ عنہ نے روزہ رکھا ہوا تھا جب افطاری کا وقت قریب آیا، تو وہ اپنی بیوی کے پاس تشریف لائے اور انہوں نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس کھانے کے لیے کچھ ہے اس نے جواب دیا: جی نہیں، لیکن میں لے کر آتی ہوں وہ ان کے لیے کھانا لینے گئی وہ اس دن کام کرتے رہے تھے ان کی آنکھ لگ گئی جب ان کی بیوی آئی، تو اس نے کہا: آپ پر افسوس ہے اگلے دن دوپہر کے وقت ان پر بے ہوشی طاری ہو گئی اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا، تو یہ آیت نازل ہوئی۔ ”تمہارے لیے روزے کی راتوں میں بیویوں کے ساتھ صحبت کرنا حلال قرار دیا گیا ہے“ اس پر لوگ بہت زیادہ خوش ہوئے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اور تم لوگ اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے تمہارے سامنے نمایاں نہیں ہو جاتا جس کا تعلق فجر سے ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3461]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3452»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مكرر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
أبو إسحاق السبيعي ← البراء بن عازب الأنصاري