🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. باب صوم الجنب - ذكر البيان بأن أبا بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام سمع هذا الخبر عن أم سلمة وعائشة وسمعه عن أبيه عنهما
جنابت کی حالت میں روزہ رکھنے کا بیان - اس بات کا بیان کہ ابو بکر بن عبد الرحمن بن الحارث بن ہشام نے یہ خبر ام سلمہ اور عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنی اور اپنے والد سے ان دونوں کے حوالے سے سنی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3499
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَدْرَكَهُ الصُّبْحُ جُنُبًا، فَلا صَوْمَ لَهُ"، فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَأَبَى، فَدَخَلْنَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، وَعَائِشَةَ زَوْجَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلْنَاهُمَا، فَأَخْبَرَتَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ حُلُمٍ، ثُمَّ يَصُومُ ، فَدَخَلْنَا عَلَى مَرُوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، فَأَخْبَرْنَاهُ بِقَوْلِهِمَا وَبُقُولِ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالَ مَرُوَانُ: عَزَمْتُ عَلَيْكُمَا إِلا ذَهَبْتُمَا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فَأَخْبَرْتُمَاهُ، فَلَقِينَا أَبَا هُرَيْرَةَ وَهُوَ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقُلْنَا لَهُ: إِنَّ الأَمِيرَ عَزَمَ عَلَيْنَا فِي أَمْرٍ نَذْكُرُهُ لَكَ، قَالَ: وَمَا هُوَ؟ فَحَدَّثَهُ أَبِي، فَتَلَوَّنَ وَجْهُ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَقَالَ: هَكَذَا حَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَهُوَ أَعْلَمُ، قَالَ الزُهْرِيُّ: فَجَعَلَ الْحَدِيثَ إِلَى غَيْرِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جو شخص صبح صادق کے وقت جنبی ہو اس کا روزہ نہیں ہوتا۔ (راوی کہتے ہیں) میں اور میرے والد روانہ ہوئے ہم سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ہیں۔ ہم نے ان دونوں سے اس بارے میں دریافت کیا: تو ان دونوں نے یہی بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (بعض اوقات) صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتے تھے، لیکن وہ احتلام کی وجہ سے نہیں ہوتا تھا پھر آپ روزہ رکھ لیتے تھے۔ راوی کہتے ہیں) پھر ہم لوگ مروان بن حکم کے پاس گئے اور اسے ان دونوں خواتین کے بیان کے بارے میں اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بیان کے بارے میں بتایا، تو مروان نے کہا: میں آپ دونوں کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ دونوں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس جائیں اور انہیں اس بارے میں بتائیں راوی کہتے ہیں: پھر ہماری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی۔ وہ اس وقت مسجد کے دروازے کے پاس موجود تھے۔ ہم نے ان سے کہا: گورنر صاحب نے ہمیں تاکید کی ہے کہ ہم آپ کے سامنے اس بات کا ذکر کریں۔ انہوں نے دریافت کیا: وہ کیا ہے، تو میرے والد نے انہیں پورا واقعہ بیان کیا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے چہرے کا رنگ تبدیل ہو گیا اور وہ بولے: سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نے، تو مجھے اسی طرح حدیث بیان کی ہے۔ بہرحال وہ زیادہ بہتر جانتے ہوں گے۔ امام زہری بیان کرتے ہیں: انہوں نے حدیث کا مفہوم غلط مراد لیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3499]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3490»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق، وتقدم (ص 201). تنبيه!! قوله: وتقدم (ص 201) ليس موجود في ص (201) وإنما موجود برقم (3477) من «طبعة باوزير»، الموافق لـ (3486) من «طبعة المؤسسة» - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥أم سلمة زوج النبي، أم سلمة
Newأم سلمة زوج النبي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
صحابية
👤←👥أبو بكر بن عبد الرحمن المخزومي، أبو بكر، أبو عبد الرحمن
Newأبو بكر بن عبد الرحمن المخزومي ← أم سلمة زوج النبي
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← أبو بكر بن عبد الرحمن المخزومي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة
Newمعمر بن أبي عمرو الأزدي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت فاضل
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر
Newعبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي عمرو الأزدي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن المتوكل القرشي، أبو عبد الله
Newمحمد بن المتوكل القرشي ← عبد الرزاق بن همام الحميري
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي، أبو العباس
Newمحمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي ← محمد بن المتوكل القرشي
ثقة