یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
101. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر تفرد به قتادة عن أنس
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس خبر کا ذکر جو ان لوگوں کے قول کو رد کرتی ہے جنہوں نے گمان کیا کہ یہ روایت قتادہ نے تنہا انس رضی اللہ عنہ سے بیان کی ہے۔
حدیث نمبر: 371
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ بِمَرْوَ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ ابْنِ بِنْتِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، حَدَّثَنِي جَدِّي عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ:، قَالَ سُفْيَانُ وَحَدَّثَنِي الْحَسَنُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فِي قَوْلِهِ: إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا سورة الفتح آية 1 أَنَّهَا نَزَلَتْ عَلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْجِعَهُ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَصْحَابُهُ قَدْ خَالَطَهُمُ الْحُزْنُ وَالْكَآبَةُ، قَدْ حِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَسْأَلَتِهِمْ، وَنَحَرُوا الْبُدْنَ، بِالْحُدَيْبِيَةِ، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ نَزَلَتْ عَلَيَّ آيَةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا جَمِيعًا" فَقَرَأَهَا عَلَيْهِمْ إِلَى آخِرِ الآيَةِ، فقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: هَنِيئًا مَرِيئًا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ بَيَّنَ اللَّهُ لَكَ مَاذَا يَفْعَلُ بِكَ، فَمَاذَا يَفْعَلُ بِنَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهَارُ سورة الفتح آية 5 إِلَى آخِرِ الآيَةِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہاللہ تعالیٰ کے فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بیشک ہم نے تمہیں واضح فتح عطا کی۔“ یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر حدیبیہ سے واپسی کے موقع پر نازل ہوئی تھی جبکہ آپ کے اصحاب کو غم اور تکلیف کا سامنا تھا، کیونکہ وہ اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکے تھے اور انہوں نے حدیبیہ میں ہی اپنے قربانی کے جانور قربان کر دیئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھ پر ایسی آیت نازل ہوئی جو میرے نزدیک ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پوری آیت ان لوگوں کے سامنے تلاوت کی، تو حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے لئے مبارک باد ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کر دیا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کیا سلوک کرے گا، لیکن وہ ہمارے ساتھ کیا کرے گا؟ تواللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تاکہ وہ مومن مردوں اور مومن خواتین کو ایسی جنتوں میں داخل کر دے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 371]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4172، 4834، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1786، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 370، 371، 6410، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3733، 3734، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11434، 11438، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3263، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12410» «رقم طبعة با وزير 372»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
الحسين بن سعيد لم أقف له على ترجمة، ومن فوقه ثقات، وهو مكرر ما قبله، وقد كتب هذا الحديث في هامش الأصل بخط دقيق.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 371 in Urdu
الحسن البصري ← أنس بن مالك الأنصاري