🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. باب النفقة - ذكر البيان بأن المرأة يكون لها بما أنفقت على زوجها وعيالها أجران أجر الصدقة وأجر القرابة-
نفقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ عورت کو اس کے شوہر اور اہل و عیال پر خرچ کرنے سے دو اجر ملتے ہیں: صدقہ کا اجر اور قرابت کا اجر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4248
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ ، عَنِ ابْنِ أَخِي زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ زَيْنَبَ ، قَالَتْ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، تَصَدَّقْنَ وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ، فَإِِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" . قَالَتْ: وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ رَجُلا خَفِيفَ ذَاتِ الْيَدِ، فَقَالَتْ: سَلْ لِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتُجْزِئُ عَنِّي مِنَ الصَّدَقَةِ النَّفَقَةُ عَلَى زَوْجِي وَأَيْتَامٍ فِي حِجْرِي؟. قَالَتْ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُلْقِيَتْ عَلَيْهِ الْمَهَابَةُ، فَقَالَ: لا بَلْ سَلِيهِ أَنْتِ. قَالَتْ: فَانْطَلَقْتُ، فَإِِذَا عَلَى الْبَابِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ حَاجَتُهَا حَاجَتِي اسْمُهَا زَيْنَبُ، قَالَتْ: فَخَرَجَ عَلَيْنَا بِلالٌ، فَقُلْتُ لَهُ: سَلْ لَنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتُجْزِئُ عَنَّا مِنَ الصَّدَقَةِ النَّفَقَةُ عَلَى أَزْوَاجِنَا وَأَيْتَامٍ فِي حُجُورِنَا؟ قَالَتْ: فَدَخَلَ بِلالٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَى الْبَابِ زَيْنَبُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّ الزَّيَانِبِ؟" قَالَ: زَيْنَبُ امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ، وَزَيْنَبُ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ تَسْأَلانِ عَنِ النَّفَقَةِ عَلَى أَزْوَاجِهِمَا وَأَيْتَامٍ فِي حُجُورِهِمَا: أَيُجْزِئُ ذَلِكَ عَنْهُمَا مِنَ الصَّدَقَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ" لَهُمَا أَجْرَانِ: أَجْرُ الْقَرَابَةِ، وَأَجْرُ الصَّدَقَةِ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم (خواتین) کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے خواتین کے گروہ! تم صدقہ کیا کرو، خواہ اپنے زیور ہی سے کرو؛ کیونکہ اہل جہنم میں اکثریت قیامت کے دن تمہاری ہوگی۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی آمدن بہت کم تھی، اس خاتون نے (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے) کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے میرے بارے میں دریافت کیجیے کہ اگر میں اپنے شوہر پر اور اپنے زیر پرورش یتیم بچوں پر خرچ کرتی ہوں، تو کیا ایسا کرنا میری طرف سے جائز ہوگا؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رعب بہت زیادہ تھا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں، بلکہ تم خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرو۔ وہ خاتون کہتی ہیں: میں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں) آئی تو وہاں دروازے پر انصار سے تعلق رکھنے والی ایک اور عورت بھی موجود تھی، اس کا بھی وہی مسئلہ تھا جو میرا تھا، اس عورت کا نام بھی زینب تھا۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ باہر تشریف لائے، میں نے ان سے کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارے لیے مسئلہ دریافت کریں کہ ہم اپنے شوہروں اور اپنے زیر پرورش یتیم بچوں پر جو خرچ کرتی ہیں، کیا ہماری طرف سے یہ صدقہ کرنے کی جگہ کافی ہوگا؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اندر گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! دروازے پر زینب موجود ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سی زینب؟ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے بتایا: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ زینب اور انصار سے تعلق رکھنے والی زینب، ان دونوں نے اپنے شوہروں پر اور اپنے زیر پرورش یتیم بچوں پر خرچ کرنے کے بارے میں دریافت کیا ہے: کیا یہ ان کی طرف سے صدقہ کی جگہ کافی ہوگا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ان دونوں کو دگنا اجر ملے گا: رشتہ داری کے حقوق کی پاسداری کا اجر اور صدقہ کرنے کا اجر۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرضاع/حدیث: 4248]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1466، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1000، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2463، 2464، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4248، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8882، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2582، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1834، 1834 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7641، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1958، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16330» «رقم طبعة با وزير 4234»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (878 و 884): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥زينب بنت عبد الله الثقفيةصحابي
👤←👥عمرو بن الحارث الثقفي
Newعمرو بن الحارث الثقفي ← زينب بنت عبد الله الثقفية
ثقة
👤←👥عمرو بن الحارث الخزاعي
Newعمرو بن الحارث الخزاعي ← عمرو بن الحارث الثقفي
صحابي
👤←👥شقيق بن سلمة الأسدي، أبو وائل
Newشقيق بن سلمة الأسدي ← عمرو بن الحارث الخزاعي
مخضرم
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← شقيق بن سلمة الأسدي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن خازم الأعمى، أبو معاوية
Newمحمد بن خازم الأعمى ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة
👤←👥زهير بن حرب الحرشي، أبو خيثمة
Newزهير بن حرب الحرشي ← محمد بن خازم الأعمى
ثقة ثبت
👤←👥أبو يعلى الموصلي، أبو يعلى
Newأبو يعلى الموصلي ← زهير بن حرب الحرشي
ثقة مأمون
Sahih Ibn Hibban Hadith 4248 in Urdu