علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
38. ذكر الأمر بالاستعاذة بالله جل وعلا من الشيطان لمن حلف بغير الله تعالى-
- ذکر اس حکم کا کہ جو اللہ تعالیٰ کے علاوہ قسم کھائے وہ شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے
حدیث نمبر: 4365
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: حَلَفْتُ بِاللاتِ وَالْعُزَّى، فقال لِي أَصْحَابِي: لَقَدْ قُلْتَ هُجْرًا. فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِِنَّ الْعَهْدَ كَانَ حَدِيثًا، وَإِِنِّي حَلَفْتُ بِاللاتِ وَالْعُزَّى، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُلْ: لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ وَحْدَهُ ثَلاثًا، وَانْفُثْ عَنْ شِمَالِكَ ثَلاثًا، وَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَلا تَعُدْ" .
مصعب بن سعد بن ابی وقاص اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے لات اور عزیٰ کی قسم اٹھائی تو میرے ساتھیوں نے مجھ سے کہا: تم نے بہت غلط بات کہی ہے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: زمانہ جاہلیت قریب ہی ہے میں نے (غلطی سے) لات اور عزیٰ کی قسم اٹھا لی ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ فرمایا تم تین مرتبہ یہ پڑھو ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہ ہی ایک معبود ہے“ تم اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوکو، پھونک مارو اور شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو اور دوبارہ ایسا نہ کرنا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأيمان/حدیث: 4365]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4350»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4365 in Urdu
مصعب بن سعد الزهري ← سعد بن أبي وقاص الزهري