صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
19. باب الزنى وحده - ذكر البيان بأن زنى المرء بحليلة جاره من أعظم الذنوب-
زنا اور اس کی حد کا بیان - ذکر اس بیان کا کہ انسان کا اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنا سب سے بڑے گناہوں میں سے ہے
حدیث نمبر: 4416
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ؟ قَالَ:" أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ". قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ:" أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ مَخَافَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَكَ". قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ:" أَنْ تَزْنِيَ بِحَلِيلَةِ جَارِكَ". فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَصْدِيقَ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِينَ لا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلا بِالْحَقِّ وَلا يَزْنُونَ سورة الفرقان آية 68 .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا گناہ زیادہ بڑا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم کسی کو اللہ کا شریک ٹھہراؤ حالانکہ اس (اللہ تعالیٰ) نے تمہیں پیدا کیا ہے۔“ میں نے عرض کی: پھر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کر دو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے گی۔“ میں نے دریافت کیا: پھر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی بیوی کے ساتھ زنا کرو۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) تو اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کی تصدیق میں یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ﴾ [سورة الفرقان: 68] ”اور وہ لوگ اللہ تعالیٰ کے ہمراہ کسی دوسرے کی عبادت نہیں کرتے اور وہ کسی ایسی جان کو قتل نہیں کرتے جس کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو، البتہ حق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ زنا نہیں کرتے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4416]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4477، 4761، 6001، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 86، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4414، 4415، 4416، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4024، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2310، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3182، 3182 م، 3183، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15922، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3682» «رقم طبعة با وزير 4399»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4416 in Urdu
عمرو بن شرحبيل الهمداني ← عبد الله بن مسعود