صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
26. باب الزنى وحده - ذكر وصف زنى الأذن والرجل فيما يعملان مما لا يحل-
زنا اور اس کی حد کا بیان - کان اور پاؤں کے زنا کا بیان ان کاموں میں جو ان کے لیے حلال نہیں۔
حدیث نمبر: 4424
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ الْحَنَفِيِّ ، عَنْ غُنَيْمِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَيُّمَا امْرَأَةٍ اسْتَعْطَرَتْ فَمَرَّتْ عَلَى قَوْمٍ لِيَجِدُوا رِيحَهَا فَهِيَ زَانِيَةٌ، وَكُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةٌ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی عورت عطر لگا کر لوگوں کے پاس سے گزرتی ہے تاکہ انہیں اس کی خوشبو آئے تو وہ عورت زنا کرنے والی ہے اور (اسے دیکھنے والی) ہر آنکھ زنا کرنے والی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4424]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4407»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «جلباب المرأة المسلمة» (ص 137).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
الرواة الحديث:
غنيم بن قيس الكعبي ← عبد الله بن قيس الأشعري