علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
6. ذكر وصف بعض الحلف الذي من أجله يبغض الله جل وعلا البياع-
بیع کا بیان - اس قسم کی قسم کا بیان جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ بیچنے والے سے ناراض ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 4908
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثَلاثَةٌ لا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ وَلا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ، رَجُلٌ حَلَفَ بَعْدَ الْعَصْرِ عَلَى مَالِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ فَاقْتَطَعَهُ، وَرَجُلٌ حَلَفَ لَقَدْ أَعْطَى بِسِلْعَتِهِ أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَى، وَرَجُلٌ مَنَعَ فَضْلَ الْمَاءِ، يَقُولُ اللَّهُ: الْيَوْمَ أَمْنَعُكَ فَضْلِي، كَمَا مَنَعْتَ فَضْلَ مَا لَمْ تَعْمَلْهُ يَدَاكَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین لوگ ایسے ہیں جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ کلام نہیں کرے گا اور ان کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا۔ ایک وہ شخص جو عصر کے بعد کسی مسلمان کے مال پر قسم اٹھا کر اسے ہتھیا لے۔ ایک وہ شخص جو یہ قسم اٹھائے کہ اس نے اس سامان کے اتنے پیسے دیئے تھے جو اس سے زیادہ ہوں جو اسے دیئے جا رہے ہوں۔ ایک وہ شخص جو اضافی پانی کو لینے سے منع کر دے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: آج کے دن میں اپنے فضل کو تم سے روک لیتا ہوں، جس طرح تم نے اس اضافی چیز کو روک لیا تھا، جو تمہارے ہاتھوں کی کمائی نہیں تھی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4908]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4888»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح الترغيب» (955)، «أحاديث البيوع»: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4908 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي