یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
100. باب العقيقة - ذكر البيان بأن الشاتين إذا عق بهما عن الصبي يجب أن تكونا مثلين-
عقیقہ کا بیان - یہ بیان کہ اگر دو بکریاں عقیقہ کے لیے ہوں تو وہ ایک جیسی ہونی چاہیے
حدیث نمبر: 5313
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، عَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ مَيْسَرَةَ بْنِ أَبِي خيثمٍ ، عَنْ أُمِّ بَنِي كُرْزٍ الْكَعْبِيِّينَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ فِي الْعَقِيقَةِ: " عَنِ الْغُلامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ" ، فَقُلْتُ لَهُ، يَعْنِي عَطَاءً: مَا الْمُكَافِئَتَانِ؟ قَالَ: مِثْلانِ، ذُكْرَانُهُمَا أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ إِنَاثِهِمَا.
سیدہ ام بنو کرز رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عقیقہ کے بارے میں یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: لڑکے کی طرف سے برابر کی دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ہو گی۔
راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ان سے یعنی عطا سے دریافت کیا برابر کی ہونے سے مراد کیا ہے تو انہوں نے فرمایا: اس کا مطلب یہ ہے: وہ دونوں ایک جیسی ہوں تاہم وہ بکرے ہوں، تو یہ میرے نزدیک بکریوں کے مقابلے میں زیادہ پسندیدہ ہوں گے۔
[صحیح ابن حبان/كتاب الأطعمة/حدیث: 5313]
راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ان سے یعنی عطا سے دریافت کیا برابر کی ہونے سے مراد کیا ہے تو انہوں نے فرمایا: اس کا مطلب یہ ہے: وہ دونوں ایک جیسی ہوں تاہم وہ بکرے ہوں، تو یہ میرے نزدیک بکریوں کے مقابلے میں زیادہ پسندیدہ ہوں گے۔
[صحیح ابن حبان/كتاب الأطعمة/حدیث: 5313]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5312، 5313، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7686، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4226، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2834، 2835، 2836، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1516، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3162، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19338، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27786»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
استدراك على «طبعة باوزير»!! هذا الحديث سقط من طبعة باوزير وانظر ما قبله. - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5313 in Urdu
حبيبة بنت ميسرة الفهرية ← أم كرز الخزاعية