صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
20. ذكر تحريم الله جل وعلا لبس الحرير في الجنة على من لبسه في الدنيا من الرجال-
- اس باب میں ذکر ہے کہ جو مرد دنیا میں ہر حال میں ریشم پہنتا ہے، اس کے لیے جنت میں پہننا حرام ہوگا۔
حدیث نمبر: 5436
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ هِشَامَ بْنَ أَبِي رُقَيَّةَ ، حَدَّثَهُ، قَالَ: سَمِعْتُ مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ النَّاسَ، يَقُولُ: أَيُّهَا النَّاسُ، أَمَا لَكُمْ فِي الْعَصْبِ وَالْكَتَّانِ مَا يُغْنِيكُمْ عَنِ الْحَرِيرِ، وَهَذَا رَجُلٌ يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُمْ يَا عُقْبَةُ، فَقَامَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ، مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ" . وَأَشْهَدُ أَنِّي وَأَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ، حُرِمَهُ أَنْ يَلْبَسْهُ فِي الآخِرَةِ" .
ہشام بن ابو رقیہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ کو منبر پر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے یہ بیان کرتے ہوئے سنا: اے لوگو! کیا تمہارے لیے عصب اور کتان میں وہ چیز نہیں ہے، جو تمہیں ریشم سے بے نیاز کر دے؟ ان صاحب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کی ہے: اے عقبہ! آپ کھڑے ہو جائیں، تو سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے (راوی کہتے ہیں:) میں سن رہا تھا انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہے۔“ اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص ریشم پہنے گا اس کے لیے یہ بات حرام قرار دی گئی ہے وہ آخرت میں اسے پہنے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب اللباس وآدابه/حدیث: 5436]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5436، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6197، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17703، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1751» «رقم طبعة با وزير 5412»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «التعليق الرغيب» (3/ 102).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5436 in Urdu
مسلمة بن مخلد الأنصاري ← عقبة بن عامر الجهني