صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
157. باب ما يكره من الكلام وما لا يكره - ذكر الزجر عن تشقيق الكلام في الألفاظ إذا قصد به غير الدين-
جن باتوں کا کہنا مکروہ ہے اور جن کا مکروہ نہیں، کا بیان - ذکر منع کہ الفاظ میں کلام کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جائے اگر اس کا مقصد دین کے علاوہ ہو
حدیث نمبر: 5718
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: قَامَ رَجُلانِ مِنَ الْمَشْرِقِ خَطِيبَيْنِ، فَتَكَلَّمَا، ثُمَّ قَعَدَا، فَقَامَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ خَطِيبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَكَلَّمَ، فَعَجِبُوا مِنْ كَلامِهِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَطَبَ، فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، قُولُوا بِقَوْلِكُمْ، فَإِنَّمَا تَشْقِيقُ الْكَلامِ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مشرق کی طرف سے آنے والے دو آدمی خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، ان دونوں نے بات چیت کی، پھر وہ دونوں بیٹھ گئے، پھر سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطیب تھے، وہ کھڑے ہوئے، انہوں نے بات چیت کی، لوگوں کو ان کا کلام پسند آیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! عام محاورے کے مطابق بات چیت کیا کرو، کیونکہ کلام کو زیادہ بنانا سنوارنا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور بعض بیان جادو ہوتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5718]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5146، 5767، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3614، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5718، 5795، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5007، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2028، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4741» «رقم طبعة با وزير 5688»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1731)، «صحيح الأدب المفرد» (671).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5718 in Urdu
زيد بن أسلم القرشي ← عبد الله بن عمر العدوي