🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
248. باب الاستئذان - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من وصف الاستئذان إذا أراد ذلك على أقوام-
اجازت لینے (استیذان) کا بیان - ذکر خبر کہ انسان پر لازم ہے کہ وہ لوگوں سے اجازت مانگنے کا طریقہ بیان کرے اگر وہ اس کا ارادہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5810
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ، أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ: كُنَّا فِي مَجْلِسِ عِنْدَ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، فَأَتَى أَبُو مُوسَى الأَشْعَرِيُّ بِعَصًا حَتَّى وَقَفَ، فَقَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ، هَلْ سَمِعَ أَحَدٌ مِنْكُمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " الاسْتِئْذَانُ ثَلاثٌ، فَإِنْ أُذِنَ لَكَ، وَإِلا فَارْجِعْ؟" . قَالَ أُبَيٌّ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: اسْتَأْذَنْتُ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَمْسِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمْ يُؤْذَنْ لِي، فَرَجَعْتُ، ثُمَّ جِئْتُهُ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ، فَأَخْبَرْتُهُ أَنِّي جِئْتُهُ أَمْسِ، فَسَلَّمْتُ ثَلاثًا، ثُمَّ انْصَرَفْتُ، فَقَالَ: قَدْ سَمِعْنَاكَ وَنَحْنُ حِينَئِذٍ عَلَى شُغْلٍ، فَلَوِ اسْتَأْذَنْتَ حَتَّى يُؤْذَنَ لَكَ؟ قَالَ: اسْتَأْذَنْتُ كَمَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَوَاللَّهِ لأُوجِعَنَّ ظَهْرَكَ أَوْ لَتَأْتِيَنِّي بِمَنْ يَشْهَدُ لَكَ عَلَى هَذَا، قَالَ: فَقَالَ أُبَيٌّ: وَاللَّهِ لا يَقُومُ مَعَكَ إِلا أَحْدَثُنَا سِنًّا، قُمْ يَا أَبَا سَعِيدٍ، فَقُمْتُ حَتَّى أَتَيْتُ عُمَرَ فَقُلْتُ: قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ هَذَا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی محفل میں موجود تھے، اسی دوران سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ عصا ہاتھ میں لے کر تشریف لے آئے اور ٹھہر گئے، انہوں نے کہا: میں آپ لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ میں سے کسی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: تین مرتبہ اجازت مانگی جائے، اگر تمہیں اجازت مل جاتی ہے تو ٹھیک ہے، ورنہ واپس چلے جاؤ۔؟ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا ہوا؟ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ہاں اندر آنے کے لیے گزشتہ شام تین مرتبہ اجازت مانگی، مجھے اجازت نہیں ملی تو میں واپس آ گیا، پھر میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا، جب میں ان کے پاس آیا تو میں نے انہیں بتایا: گزشتہ شام میں آپ کے پاس آیا تھا، میں نے تین مرتبہ سلام کیا، پھر میں واپس چلا گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا: ہم نے آپ کی آواز سن لی تھی، لیکن ہم اس وقت کچھ مصروف تھے، اگر آپ اجازت لیتے رہتے یہاں تک کہ آپ کو اجازت مل جاتی (تو یہ مناسب ہوتا)؛ تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے دوسری طرح اجازت لی جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! یا تو آپ اس بارے میں اپنے ساتھ کوئی گواہ لے کر آئیں، ورنہ ہم آپ کی پشت پر سزا عائد کریں گے۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! آپ کے ہمراہ وہ شخص اٹھ کر جائے گا جو ہم میں سب سے کم سن ہو، اے ابوسعید! تم اٹھو۔ راوی کہتے ہیں: تو میں کھڑا ہوا اور میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے بتایا: میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5810]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2062، 6245، 7353، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2153، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5806، 5807، 5810، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5180، 5181، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2690، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2671، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3706، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13692، 17742، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11186» «رقم طبعة با وزير 5780»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح الأدب المفرد» (832): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن قيس الأشعري، أبو موسىصحابي
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيد
Newأبو سعيد الخدري ← عبد الله بن قيس الأشعري
صحابي
👤←👥بسر بن سعيد الحضرمي
Newبسر بن سعيد الحضرمي ← أبو سعيد الخدري
ثقة
👤←👥بكير بن عبد الله القرشي، أبو يوسف، أبو عبد الله
Newبكير بن عبد الله القرشي ← بسر بن سعيد الحضرمي
ثقة
👤←👥عمرو بن الحارث الأنصاري، أبو أيوب، أبو أمية
Newعمرو بن الحارث الأنصاري ← بكير بن عبد الله القرشي
ثقة فقيه حافظ
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد
Newعبد الله بن وهب القرشي ← عمرو بن الحارث الأنصاري
ثقة حافظ
👤←👥حرملة بن يحيى التجيبي، أبو حفص
Newحرملة بن يحيى التجيبي ← عبد الله بن وهب القرشي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد الله بن محمد المقدسي، أبو محمد
Newعبد الله بن محمد المقدسي ← حرملة بن يحيى التجيبي
ثقة
Sahih Ibn Hibban Hadith 5810 in Urdu