صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
41. باب بدء الخلق - ذكر خبر قد يوهم عالما من الناس أنه مضاد للخبر الذي تقدم ذكرنا له-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر خبر جو کسی عالم کو یہ وہم دلاتی ہے کہ یہ ہمارے پہلے ذکر کردہ خبر کے خلاف ہے
حدیث نمبر: 6180
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّيرفيُّ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى، فَقَالَ مُوسَى: يَا آدَمُ، أَنْتَ أَبُونَا خَيَّبْتَنَا، وَأَخْرَجْتَنَا مِنَ الْجَنَّةِ، فَقَالَ لَهُ آدَمُ: يَا مُوسَى، اصْطَفَاكَ اللَّهُ بكلامِهِ، وَخَطَّ لَكَ بِيَدِهِ، تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ قُدِّرَ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي بَأَرْبَعِينَ سَنَةً؟ قَالَ: فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا پتہ چلا ہے: ایک مرتبہ سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے درمیان بحث ہو گئی سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے (سیدنا) آدم (علیہ السلام) آپ ہمارے جدامجد ہیں آپ نے ہمیں رسوائی کا شکار کیا اور ہمیں جنت سے نکلوا دیا۔ سیدنا آدم علیہ السلام نے ان سے فرمایا: اے موسیٰ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام کے لیے تمہیں منتخب کیا اور اپنے دست قدرت کے ذریعے تمہارے لیے (تورات کو) تحریر کیا تم ایک ایسے مسئلے کے بارے میں مجھے ملامت کر رہے ہو جو میری تخلیق سے چالیس سال پہلے میرے نصیب میں لکھ دیا گیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں، تو سیدنا آدم علیہ السلام سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے سیدنا آدم علی نام سیدنا موسی علی نام پر غالب آ گئے سیدنا آدم علیہ السلام سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6180]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6147»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
طاوس بن كيسان اليماني ← أبو هريرة الدوسي