یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
50. باب بدء الخلق - ذكر الإخبار عن وضع إبليس التاج على رأس من كان أعظم فتنة من جنوده-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر خبر کہ ابلیس اس سپاہی کے سر پر تاج رکھتا ہے جو اس کے لشکروں میں سب سے بڑا فتنہ ہے
حدیث نمبر: 6189
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِِذَا أَصْبَحَ إِِبْلِيسُ، بَثَّ جُنُودَهُ، فَيَقُولُ: مَنْ أَضَلَّ الْيَوْمَ مُسْلِمًا أَلْبَسْتُهُ التَّاجَ، قَالَ: فَيَخْرُجُ هَذَا، فَيَقُولُ: لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى طَلَّقَ امْرَأَتَهُ، فَيَقُولُ: أَوْشَكَ أَنْ يَتَزَوَّجَ، وَيَجِيءُ هَذَا، فَيَقُولُ: لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى عَقَّ وَالِدَيْهِ، فَيَقُولُ: أَوْشَكَ أَنْ يَبَرَّ، وَيَجِيءُ هَذَا، فَيَقُولُ: لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى أَشْرَكَ، فَيَقُولُ: أَنْتَ أَنْتَ، وَيَجِيءُ، فَيَقُولُ: لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى زَنَى، فَيَقُولُ: أَنْتَ أَنْتَ، وَيَجِيءُ هَذَا، فَيَقُولُ: لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى قَتَلَ، فَيَقُولُ: أَنْتَ أَنْتَ، وَيُلْبِسُهُ التَّاجَ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب صبح ہوتی ہے تو شیطان اپنا لشکر پھیلا دیتا ہے اور یہ کہتا ہے آج جو شخص کسی مسلمان کو گمراہ کرے گا میں اسے تاج پہناؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ان میں سے ایک شخص آتا ہے اور یہ کہتا ہے میں نے آج پوری کوشش کی، یہاں تک کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی شیطان کہتا ہے ہو سکتا ہے وہ شخص دوسری شادی کر لے پھر دوسرا شخص آتا اور کہتا ہے میں نے آج پوری کوشش کی، یہاں تک کہ ایک آدمی نے اپنے ماں باپ کی نافرمانی کی، شیطان کہتا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ بعد میں فرمانبردار بن جائے ایک اور شیطان آتا ہے وہ یہ کہتا ہے میں نے آج پوری کوشش کی کہ ایک آدمی نے شرک کر لیا شیطان کہتا ہے تم واقعی تم ہو، پھر ایک اور آتا ہے اور کہتا ہے میں نے پوری کوشش کی، یہاں تک کہ ایک آدمی نے زنا کر لیا، شیطان کہتا ہے تم نے واقعی کام کیا ہے ایک اور آتا ہے وہ یہ کہتا ہے میں نے آج پوری کوشش کی یہاں تک کہ ایک آدمی نے قتل کر دیا، تو شیطان کہتا ہے تم نے واقعی ہی کام کیا ہے پھر وہ اپنا تاج اسے پہنا دیتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6189]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6189، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8119، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 35968» «رقم طبعة با وزير 6156»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1280).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن قيس الأشعري، أبو موسى | صحابي | |
👤←👥عبد الله بن حبيب السلمي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن حبيب السلمي ← عبد الله بن قيس الأشعري | ثقة ثبت | |
👤←👥عطاء بن السائب الثقفي، أبو محمد، أبو السائب، أبو زيد عطاء بن السائب الثقفي ← عبد الله بن حبيب السلمي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← عطاء بن السائب الثقفي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥محمد بن عبد الله الزبيرى، أبو أحمد محمد بن عبد الله الزبيرى ← سفيان الثوري | ثقة ثبت قد يخطئ في حديث الثوري | |
👤←👥محمد بن أبي بكر المقدمي، أبو عبد الله محمد بن أبي بكر المقدمي ← محمد بن عبد الله الزبيرى | ثقة | |
👤←👥أبو يعلى الموصلي، أبو يعلى أبو يعلى الموصلي ← محمد بن أبي بكر المقدمي | ثقة مأمون |
Sahih Ibn Hibban Hadith 6189 in Urdu
عبد الله بن حبيب السلمي ← عبد الله بن قيس الأشعري