الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
51. باب بدء الخلق - ذكر الإخبار عما كان بين آدم ونوح صلوات الله عليهما من القرون-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر خبر کہ آدم اور نوح صلوات اللہ علیہما کے درمیان کتنی نسلیں تھیں
حدیث نمبر: 6190
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلامٍ ، عَنْ أَخِيهِ زَيْدِ بْنِ سَلامٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلامٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ ، أَنَّ رَجُلًَا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَبِيٌّ كَانَ آدَمُ؟، قَالَ:" نَعَمْ، مُكَلَّمٌ"، قَالَ: فَكَمْ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ نُوحٍ؟، قَالَ:" عَشَرَةُ قُرُونٍ" ، أَبُو تَوْبَةَ اسْمُهُ: الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں ان کے ساتھ کلام بھی کیا گیا۔ اس نے دریافت کیا ان کے اور سیدنا نوح علیہ السلام کے درمیان کتنا وقت ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس 10 صدیاں۔ ابوتوبہ نامی راوی کا نام ربیع بن نافع ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6190]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6157»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2668).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
ممطور الأسود الحبشي ← صدي بن عجلان الباهلي