🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
381. باب المعجزات - ذكر خبر رابع يدل على صحة ما ذكرناه-
معجزاتِ کا بیان - ذکر چوتھی خبر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کی طرف اشارہ کرتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6533
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِيُّ بِالرَّيِّ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ حَيَّانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِيَ ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : أَتَتْ عَلَيَّ ثَلاثَةُ أَيَّامٍ لَمْ أَطْعَمْ فِيهَا طَعَامًا، فَجِئْتُ أُرِيدُ الصُّفَّةَ، فَجَعَلْتُ أَسْقُطُ، فَجَعَلَ الصِّبْيَانُ يُنَادُونَ: جُنَّ أَبُو هُرَيْرَةَ، قَالَ: فَجَعَلْتُ أُنَادِيهِمْ وأَقُولُ: بَلْ أَنْتُمُ الْمَجَانِينُ، حَتَّى انْتَهَيْنَا إِِلَى الصُّفَّةِ، فَوَافَقْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِقَصْعَةٍ مِنْ ثَرِيدٍ،" فَدَعَا عَلَيْهَا أَهْلَ الصُّفَّةِ وَهُمْ يَأْكُلُونَ مِنْهَا، فَجَعَلْتُ أَتَطَاوَلُ كَيْ يَدْعُوَنِي، حَتَّى قَامَ الْقَوْمُ وَلَيْسَ فِي الْقَصْعَةِ إِِلا شَيْءٌ فِي نَوَاحِي الْقَصْعَةِ، فَجَمَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَارَتْ لُقْمَةً، فَوَضَعَهَا عَلَى أَصَابِعِهِ، ثُمَّ قَالَ لِي: كُلْ بِاسْمِ اللَّهِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا زِلْتُ آكُلُ مِنْهَا حَتَّى شَبِعْتُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھ پر تین ایسے دن آئے جن میں، میں نے کچھ نہیں کھایا میں صفہ (کے چبوترے) پر آنا چاہ رہا تھا لیکن گر گیا۔ بچوں نے بلند آواز میں کہنا شروع کر دیا، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ دیوانہ ہو گیا ہے۔ تو میں نے انہیں بلند آواز میں جواب دینا شروع کیا۔ میں نے کہا: بلکہ تم لوگ پاگل ہو، یہاں تک کہ ہم لوگ (اسی عالم میں) صفہ تک آ گئے۔ اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ثرید کا پیالہ پیش کیا گیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کھانے کے لئے اہل صفہ کو بلوایا تھا اور وہ لوگ اسے کھا رہے تھے۔ میں نے خود کو سیدھا کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ لوگ مجھے بھی دعوت دیں (لیکن کچھ نہیں ہوا) یہاں تک کہ وہ لوگ (کھانا کھا کر) اٹھ گئے۔ اس پیالے میں صرف وہ چیز باقی رہ گئی جو پیالے کے کناروں پر موجود ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اکٹھا کیا تو وہ ایک لقمہ بنا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اپنی انگلیوں میں رکھا اور پھر مجھ سے فرمایا اللہ کا نام لے کر اسے کھا لو (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے۔ میں اس ایک لقے کو اتنی دیر کھاتا رہا کہ میں سیر ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6533]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6499»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «التعليق الرغيب» (4/ 120 - 121)، والصحيح حديثه الآتي بعد حديث.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥حيان بن بسطام الهذلي
Newحيان بن بسطام الهذلي ← أبو هريرة الدوسي
مقبول
👤←👥سليم بن حيان الهذلي
Newسليم بن حيان الهذلي ← حيان بن بسطام الهذلي
ثقة
👤←👥محمد بن سنان الباهلي، أبو بكر
Newمحمد بن سنان الباهلي ← سليم بن حيان الهذلي
ثقة ثبت
👤←👥روح بن حاتم البصري، أبو غسان
Newروح بن حاتم البصري ← محمد بن سنان الباهلي
صدوق حسن الحديث