صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
438. باب مرض النبي صلى الله عليه وسلم - ذكر البيان بأن المخير فيما وصفنا كان صفي الله جل وعلا صلى الله عليه وسلم-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کا بیان - ذکر بیان کہ ہمارے بیان کردہ انتخاب میں اللہ جل وعلا کا برگزیدہ صلی اللہ علیہ وسلم تھا
حدیث نمبر: 6594
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا سَالِمُ أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، وَعُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فَقَالَ:" إِِنَّ اللَّهَ خَيَّرَ عَبْدًا بَيْنَ أَنْ يُؤْتِيَهُ مِنْ زَهْرَةِ الدُّنْيَا مَا شَاءَ وَبَيْنَ لِقَائِهِ، فَاخْتَارَ لِقَاءَ رَبِّهِ"، فَبَكَى أَبُو بَكْرٍ، وَقَالَ: بَلْ نَفْدِيكَ بِآبَائِنَا وَبِأَبْنَائِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْكُتْ يَا أَبَا بَكْرٍ"، ثُمَّ قَالَ:" إِِنَّ أَمَنَّ النَّاسِ عَلَيَّ فِي صُحْبَتِهِ وَمَالِهِ أَبُو بَكْرٍ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلا مِنَ النَّاسِ، لاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ، وَلَكِنْ أُخُوَّةُ الإِِسْلامِ وَمَوَدَّتُهُ، أَلا لا يَبْقِيَنَّ فِي الْمَسْجِدِ خَوْخَةٌ إِِلا سُدَّتْ إِِلا خَوْخَةَ أَبِي بَكْرٍ" ، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ، فَقُلْتُ: الْعَجَبُ يُخْبِرُنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ عَبْدًا خَيَّرَهُ اللَّهُ بَيْنَ الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، وَهَذَا يَبْكِي، وَإِِذَا الْمُخَيَّرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِِذَا الْبَاكِي أَبُو بَكْرٍ، وَإِِذَا أَبُو بَكْرٍ أَعْلَمُنَا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے کو اس بات کا اختیار دیا کہ اسے اللہ تعالیٰ دنیا کی آرائش و زیبائش عطا کر دے یا اپنی بارگاہ میں حاضری عطا کر دے تو اس شخص نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری کو اختیار کیا“، اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور انہوں نے عرض کی: ہم اپنے آباؤ اجداد اور اپنی اولاد آپ کے فدیے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر! تم خاموش رہو“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے ساتھ اور مال کے اعتبار سے لوگوں میں میرے ساتھ سب سے اچھا سلوک ابوبکر نے کیا، اگر میں نے لوگوں میں سے کسی کو اپنا خلیل بنانا ہوتا تو میں ابوبکر کو بناتا، البتہ اسلام کا بھائی چارہ اور محبت تو ہے ہی، خبردار! مسجد میں موجود ہر دروازہ بند کر دیا جائے۔ صرف ابوبکر کا دروازہ کھلا رہے۔“ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سوچا اس بات پر حیرانگی ہوتی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس بات کی اطلاع دے رہے ہیں کہ ایک بندے کو اللہ تعالیٰ نے دنیا اور آخرت کے درمیان اختیار دیا ہے اور یہ صاحب (یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) رو رہے ہیں۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: وہ اختیار دیے گئے شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور رونے والے شخص سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہم سب سے زیادہ علم رکھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6594]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 466، 3654، 3904، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2382، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6594، 6861، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8049، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3660، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11303» «رقم طبعة با وزير 6560»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيد | صحابي | |
👤←👥عبيد بن حنين الطائي، أبو عبد الله عبيد بن حنين الطائي ← أبو سعيد الخدري | ثقة | |
👤←👥بسر بن سعيد الحضرمي بسر بن سعيد الحضرمي ← عبيد بن حنين الطائي | ثقة | |
👤←👥سالم بن أبي أمية القرشي، أبو النضر سالم بن أبي أمية القرشي ← بسر بن سعيد الحضرمي | ثقة ثبت | |
👤←👥فليح بن سليمان الأسلمي، أبو يحيى فليح بن سليمان الأسلمي ← سالم بن أبي أمية القرشي | صدوق كثير الخطأ | |
👤←👥أبو داود الطيالسي، أبو داود أبو داود الطيالسي ← فليح بن سليمان الأسلمي | ثقة حافظ غلط في أحاديث | |
👤←👥علي بن المديني، أبو الحسن علي بن المديني ← أبو داود الطيالسي | ثقة ثبت إمام أعلم أهل عصره بالحديث وعلله | |
👤←👥الفضل بن الحباب الجمحي، أبو خليفة الفضل بن الحباب الجمحي ← علي بن المديني | ثقة ثبت |
Sahih Ibn Hibban Hadith 6594 in Urdu
عبيد بن حنين الطائي ← أبو سعيد الخدري