صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
514. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر البيان بأن أول فتح يكون للمسلمين بعده فتح جزيرة العرب-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ ان کے بعد سب سے پہلے مسلمانوں کی فتح جزیرہ عرب کی ہوگی
حدیث نمبر: 6672
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِحَرَّانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ نَافِعَ بْنَ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قُلْتُ: حَدِّثْنِي هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ الدَّجَّالَ؟ قَالَ: فَقَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْمَغْرِبِ أَتَوْهُ لِيُسْلِمُوا عَلَيْهِ، وَعَلَيْهِمُ الصُّوفُ، فَلَمَّا دَنَوْتُ مِنْهُ سَمِعْتُهُ، يَقُولُ: " تَغْزُونَ جَزِيرَةَ الْعَرَبِ، فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ عَلَيْكُمْ، ثُمَّ تَغْزُونَ فَارِسَ، فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ عَلَيْكُمْ، ثُمَّ تَغْزُونَ الرُّومَ، فَيَفْتَحُهَا اللَّهُ عَلَيْكُمْ، ثُمَّ تَغْزُونَ الدَّجَّالَ، فَيَفْتَحُهُ اللَّهُ عَلَيْكُمْ" .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا نافع بن عتبہ بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، میں نے کہا: آپ مجھے یہ بات بتائیں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دجال کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت اہل مغرب میں سے کچھ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر تھے، وہ اسلام قبول کرنے کے لیے آپ کے پاس آئے تھے، انہوں نے اونی لباس پہنا ہوا تھا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا تو میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم لوگ جزیرہ عرب کے ساتھ لڑائی کرو گے، تو اللہ تعالیٰ اسے تمہارے لیے فتح کر دے گا، تم اہل فارس کے ساتھ لڑائی کرو گے، تو اللہ تعالیٰ اسے تمہارے لیے فتح کر دے گا، پھر تم اہل روم کے ساتھ لڑائی کرو گے، تو اللہ تعالیٰ اسے تمہارے لیے فتح کر دے گا، پھر تم لوگ دجال کے ساتھ لڑائی کرو گے، تو اللہ تعالیٰ تمہیں اس پر فتح عطا کرے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6672]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2900، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6672، 6809، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5738، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4091، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1559» «رقم طبعة با وزير 6637»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3246).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 6672 in Urdu
جابر بن سمرة العامري ← نافع بن عتبة الزهري