🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. ذكر الخبر الدال على أن الخليفة بعد أبي بكر كان عمر رضي الله عنهما-
- ذکر خبر جو اس بات کی دلیل ہے کہ ابو بکر کے بعد خلیفہ عمر رضی اللہ عنہما تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6898
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ بِحِمْصَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّ ابْنَ الْمُسَيِّبِ ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، رَأَيْتُنِي عَلَى قَلِيبٍ عَلَيْهَا دَلْوٌ، فَنَزَعْتُ مِنْهَا مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ أَخَذَهَا مِنِّي ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ، فَنَزَعَ مِنْهَا ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ، وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ ضَعْفَهُ، ثُمَّ اسْتَحَالَ الدَّلْوُ غَرْبًا، ثُمَّ أَخَذَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِنَ النَّاسِ يَنْزِعُ نَزْعَ ابْنِ الْخَطَّابِ حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحْيٌ، فَأَرَى اللَّهُ جَلَّ وَعَلا صَفِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنَامِهِ كَأَنَّهُ عَلَى قَلِيبٍ، وَالْقَلِيبُ فِي انْتِفَاعِ الْمُسْلِمِينَ بِهِ كَأَمْرِ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَنَزَعْتُ مِنْهَا مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ أَخَذَ مِنِّي ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ فَنَزَعَ مِنْهَا ذَنُوبًا، أَوْ ذَنُوبَيْنِ"، يُرِيدُ أَمْرَ الْمُسْلِمِينَ، فَالذَّنُوبَانِ كَانَا خِلافَةَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَنَتَيْنِ وَأَيَّامًا، ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثُمَّ أَخَذَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ"، فَصَحَّ بِمَا ذَكَرْتُ اسْتِخْلافُ عُمَرَ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، بِدَلِيلِ السُّنَّةِ الْمُصَرِّحَةِ الَّتِي ذَكَرْنَاهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ایک مرتبہ میں سویا ہوا تھا میں نے خود کو ایک کنویں کے پاس دیکھا جس پر ڈول موجود تھا میں نے اس میں سے جتنا اللہ کو منظور تھا پانی نکال لیا پھر وہ ڈول مجھ سے ابن ابوقحافہ (یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) نے لے لیا، انہوں نے اس میں سے ایک یا دو ڈول نکال لیے، ان کے نکالنے میں کچھ کمزوری تھی اللہ تعالیٰ ان کی کمزوری کی مغفرت کر دے، پھر وہ ڈول بڑے ڈول میں تبدیل ہو گیا، پھر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اسے لیا تو میں نے لوگوں میں ایسا محنتی کوئی شخص نہیں دیکھا، عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس میں سے اتنا پانی نکالا کہ لوگ اچھی طرح سیراب ہو گئے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب وحی ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کو خواب میں یہ بات دکھائی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کنویں پر موجود ہیں اور مسلمانوں کے نفع کے حوالے سے کنواں حکومت کی طرح ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اس میں سے جتنا اللہ کو منظور تھا اتنا پانی نکالا پھر وہ مجھ سے ابن ابوقحافہ نے لے لیا، انہوں نے اس میں سے کچھ ڈول (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) دو ڈول نکالے اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مسلمانوں کی حکومت ہے، تو دو ڈولوں کی صورت یوں ہو گی کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت بھی دو سال اور کچھ دن پر مشتمل تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر اسے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لے لیا تو اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ میں نے جو بات ذکر کی ہے وہ درست ہے کیونکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہی خلیفہ بنے تھے، تو یہ اس سنت میں صریح دلیل ہے اس بات کی جو ہم نے ذکر کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6898]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3664، 7021، 7022، 7475، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2392، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6898، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7588، 8062، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16690، وأحمد فى (مسنده) برقم: 835» «رقم طبعة با وزير 6859»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (3664)، م (7/ 113).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد
Newسعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي
أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥محمد بن الوليد الزبيدي، أبو الهذيل
Newمحمد بن الوليد الزبيدي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن حرب الخولاني، أبو عبد الله
Newمحمد بن حرب الخولاني ← محمد بن الوليد الزبيدي
ثقة
👤←👥عمرو بن عثمان القرشي، أبو حفص
Newعمرو بن عثمان القرشي ← محمد بن حرب الخولاني
ثقة
👤←👥محمد بن عبيد الله الكلاعي، أبو الحسين
Newمحمد بن عبيد الله الكلاعي ← عمرو بن عثمان القرشي
انفرد بتوثيقه ابن حبان
Sahih Ibn Hibban Hadith 6898 in Urdu