المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
25. تلبية ما على الأرض من يمين الملبي وشماله
تلبیہ کہنے والے کے دائیں بائیں زمین کی ہر چیز کا تلبیہ کہنا۔
حدیث نمبر: 1674
حدثني أبو علي الحسين بن علي الحافظ، أخبرنا الحسين بن إدريس الأنصاري، حدثنا عثمان بن أبي شَيْبة، حدثنا عَبيدة بن حُميد، حدثني عُمارة بن غَزِيّة، عن أبي حازم، عن سَهْل بن سعدٍ قال: قال رسولُ الله ﷺ:"ما من مُلَبٍّ يُلبِّي إلَّا لَبّى ما عن يَمينه وعن شِمالِه من شجرٍ وحَجَرٍ حتى تنقطعَ الأرضُ من هاهنا وهاهنا، عن يَمينِه وعن شِمالِه" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا سہل بن سعد فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن جب تلبیہ کہتا ہے تو اس کے دائیں بائیں تمام درخت اور پتھر بھی تلبیہ کہتے ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کر کے بتایا) یہاں سے یہاں تک، دائیں بائیں جہاں پر زمین ختم ہو جاتی ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ و امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1674]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 1674 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح. أبو حازم: هو سلمة بن دينار.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ ابو حازم سے مراد سلمہ بن دینار ہیں۔
وأخرجه الترمذي بإثر الحديث (828) عن الحسن بن محمد الزعفراني وعبد الرحمن بن الأسود، عن عبيدة بن حميد بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ترمذی نے الحسن بن محمد الزعفرانی کی سند سے عبیدہ بن حمید کے واسطے سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه ابن ماجه (2921)، والترمذي (828) من طريق إسماعيل بن عياش، عن عمارة بن غزية، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابن ماجہ (2921) اور ترمذی نے اسماعیل بن عیاش عن عمارہ بن غزیہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔