🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. الدُّعَاءُ عِنْدَ اللِّبَاسِ الْجَدِيدِ
نیا کپڑا پہننے کی دعا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2400
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدثنا محمد بن عبد الوهاب العَبْدي. وحدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إسحاق بن الحسن بن ميمون الحَرْبي؛ قالا: حدثنا سُريج بن النعمان الجَوهري، حدثنا أبو عَوَانة، عن الأعمش، عن مجاهد، عن ابن عمر، أنَّ النبي ﷺ قال:"من سألكُم بالله فأَعْطُوه، ومَن استعاذكُم باللهِ فأعيذُوه، ومَن آتى إليكُم معروفًا فكافِئوه، فإن لم تَجِدُوا فادعُوا له حتى تعلَمُوا أنكم كافأْتُموهُ، ومن استجارَكُم باللهِ فأجِيرُوه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، للخلاف الذي بين أصحاب الأعمش فيه (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2369 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم سے اللہ کے واسطے سے مانگے اسے عطا کرو، اور جو اللہ کی پناہ مانگے اسے پناہ دو، اور جو تمہارے ساتھ کوئی بھلائی کرے تو اسے اس کا بدلہ دو، اور اگر تم (بدلہ دینے کے لیے) کچھ نہ پاؤ تو اس کے لیے (اتنی) دعا کرو کہ تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے، اور جو اللہ کے نام پر تم سے پناہ مانگے اسے پناہ دو۔“
اس حدیث کی سند شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ امام اعمش کے شاگردوں کے درمیان اس کی روایت میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2400]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو عوانة: هو الوضاح بن عبد الله اليشكُري، والأعمش: هو سليمان بن مهران، ومجاهد: هو ابن جبر المكي.» [ترقيم الرساله 2400] [ترقيم الشركة 2382] [ترقيم العلميه 2369]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 2400 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح. أبو عوانة: هو الوضاح بن عبد الله اليشكُري، والأعمش: هو سليمان بن مهران، ومجاهد: هو ابن جبر المكي.
⚖️ درجۂ حدیث: سند "صحیح" ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ائمہ ہیں۔
وأخرجه أحمد 10/ (5743) عن سريج بن النعمان، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: امام احمد نے اسے اسی سند سے روایت کیا ہے۔
وقد تقدَّم من طريق مسلم بن إبراهيم عن أبي عوانة برقم (1519/ 1)، ومن ثلاثة طرق أخرى عن الأعمش بالأرقام (1519) و (1519/ 2) و (1519/ 3).
📝 نوٹ / توضیح: یہ روایت سابقہ رقم 1519 کے مختلف اجزاء میں تفصیل سے گزر چکی ہے۔
(2) قدّم المصنف بيان ذلك بالأرقام (1519 - 1519/ 3).
📝 نوٹ / توضیح: مصنف نے اس کی وضاحت پہلے ہی کر دی ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 2400 in Urdu