🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. تفسير سورة يوسف عليه السلام
حضرت یوسف علیہ السلام کی سورت کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3359
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العنبري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم الحَنظَلي، أخبرنا عمرو بن محمد القُرشي، حدثنا خلَّاد بن مُسلِم الصَّفّار، عن عمرو بن قيس المُلَائي، عن عمرو بن مُرَّة، عن مصعب بن سعد، عن سعد في قول الله ﷿: ﴿نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ﴾ الآية [يوسف: 3] ، قال: نزل القرآنُ على رسول الله ﷺ فتَلَا عليهم زمانًا، فقالوا: يا رسول الله، لو قَصَصتَ علينا، فأنزل الله ﷿: ﴿الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ﴾ تلا إلى قوله: ﴿نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ﴾ الآية [يوسف: 1 - 3] ، فتَلَا عليهم زمانًا، فقالوا: يا رسولَ الله، لو حدَّثتَنا، فأنزل الله ﷿: ﴿اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا﴾ الآيةَ [الزمر: 23] ، كل ذلك يُؤمَر بالقرآن (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3319 - صحيح
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے ارشاد: نَحْنُ نَقُصُّ عَلَیْکَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ (یوسف: 3) ہم تمہیں سب سے اچھا بیان سناتے ہیں کے متعلق فرماتے ہیں: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن پاک نازل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک عرصہ تک لوگوں کو اس کی تلاوت سناتے رہے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ہمیں کوئی قصہ سنایئے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: الٓرٰ تِلْکَ ٰایٰتُ الْکِتٰبِ الْمُبِیْنِ (یوسف: 1) الر، یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نَحْنُ نَقُصُّ عَلَیْکَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ والی آیت کے آخر تک تلاوت کی۔ پھر آپ ایک عرصے تک ان کو یہ قصہ سناتے رہے۔ پھر لوگوں نے فرمائش کی۔ آپ ہم سے باتیں کریں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائیں: اَللّٰہُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ کِتَابًا مُّتَشَابِھًا (الزمر: 23) اللہ نے اتاری سب سے اچھی کتاب کہ اول سے آخر تک ایک سی ہے آیت کے آخر تک تلاوت کی آپ کو ہر چیز کا حکم بذریعہ قرآن دیا جاتا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3359]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3359 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده قوي من أجل خلاد بن مسلم الصفّار، ويقال: خلاد بن عيسى، وكنيته أبو مسلم. عمرو بن محمد القرشي: هو العنقزي، والقرشي ولاءً.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند خلاد بن مسلم الصفار (جنہیں خلاد بن عیسیٰ بھی کہا جاتا ہے اور کنیت ابومسلم ہے) کی وجہ سے قوی ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: (راوی) عمرو بن محمد القرشی: یہ العنقزي ہیں، اور یہ ولاء (آزاد کردہ غلام ہونے) کی وجہ سے قرشی ہیں۔
وأخرجه ابن حبان (6209) عن عبد الله بن محمد الأزدي، عن إسحاق بن إبراهيم - وهو الحنظلي ابن راهويه - بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابن حبان (6209) نے عبداللہ بن محمد الازدی سے، انہوں نے اسحاق بن ابراہیم (الحنظلی ابن راہویہ) سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔